بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز نیٹورک)
کنراج بکری پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار
لسبیلہ کے علاقے کنراج میں گزشتہ روز بکری پر بے رحمانہ تشدد کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ملزم کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی اور اسے حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے علاقہ مکینوں نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جانوروں پر تشدد کرنے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے

