Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      نمبر بتانے کا زمانہ ختم؟ واٹس ایپ کے نئے فیچر سے کس کی نیندیں اڑ گئیں؟

      اسرائیل کا خلا سے جنگ لڑنے کا منصوبہ: ’اسپیس لیزر‘ کے ذریعے دشمنوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

      بالی: شرارتی بندربرطانوی سیاح کا موبائل فون چھین کر فرار، سیلفیاں اتارتارہا، فون کیسے بازیاب ہوا؟

      ’’ہنڈائی الینٹرا ‘‘کی نئی 8th جنریشن ماڈل لانچ: جدید ڈیزائن، کشادہ کیبن اور نئے فیچرز کے ساتھ زبردست انٹری

      سام سنگ کی نئی حکمت عملی: ’گلیکسی ایس 27 پرو‘ میں بڑی خصوصیات متعارف کرادیں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پانی کی قلت، 28ویں آئینی ترمیم، بچوں کے اغوا و زیادتی کے خلاف جھڈو میں سجاگ بار تحریک کا شدید احتجاج

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    جھڈو (رپورٹ / قیصر راجہ راجپوت)
    سجاگ بار تحریک ضلع میرپورخاص کے زیرِ اہتمام پانی کی قلت، 28ویں آئینی ترمیم، خواتین اور بچوں کے اغوا، قتل، زیادتی، تعلیمی تباہ حالی اور لاپتا بچوں کی بازیابی کے مطالبات کے حق میں جھڈو میں  احتجاجی ریلی اور مظاہرہ کیا گیا۔ ریلی عوامی نگر پاڑے سے شروع ہو کر پرانی نیشنل بینک چوک پر اختتام پذیر ہوئی، جہاں مقررین نے حکومت سے فوری عملی اقدامات کا مطالبہ کیا۔احتجاج کی قیادت سجاڳ ٻار تحریک کے مرکزی صدر سرمد خاصخیلی، مرکزی جنرل سیکریٹری شعیب بھٹو، عوامی تحریک ضلع میرپورخاص کے جنرل سیکریٹری ایاز کھوسو، سوشل میڈیا سیکریٹری شاکر بلوچ، ضلعی صدر دانا کلوئی، ضلعی جنرل سیکریٹری قدیر ٹالپر اور دیگر رہنماؤں نے کی، جبکہ سینکڑوں بچوں، خواتین، بزرگوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
    شرکاء نے "سندھ کے پانی پر ڈاکہ نامنظور”، "28ویں آئینی ترمیم نامنظور”، "بچوں سے زیادتی کرنے والوں کو سخت سزا دو”، اور "پریا کماری، اجالا پروین سولنگی سمیت تمام لاپتا بچوں کو بازیاب کرو” کے پُرزور نعرے لگائے۔
    مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ کو اس کے آئینی حق کے مطابق پانی فراہم نہ کرنے سے زراعت شدید متاثر ہو رہی ہے، فصلیں تباہ ہو رہی ہیں اور کسان معاشی بدحالی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے اغوا، قتل اور جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں اور حکومت شہریوں خصوصاً بچوں کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔۔مظاہرے کے اختتام پر شرکاء نے خبردار کیا کہ اگر عوامی مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو سندھ بھر میں احتجاجی تحریک کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

    Related Posts

    لاہور:کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گر گئی،14 بچے جاں بحق نجی ٹی وی چینل

    کےالیکٹرک اوتھل کی ٹیم کی کرشنا مندر اوتھل آمد

    سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے فیکٹری ایریا آفس میں ٹک ٹاک ویڈیوز بننے لگیں، تاش کھیلنے کے مناظر وائرل، شہریوں کا احتجاج

    مقبول خبریں

    رحیم یار خان، ہوٹل میں بیٹھ کر حکام کیخلاف نازیبا گفتگو کرنے پر مقدمہ درج

    ’’آپریشن بلیو اینڈوائٹ’’ اسرائیل نے ایران کے خلاف دو دنوں کے اندر دوبارہ جنگ کرنے کا اعلان کردیا

    سونے کی قیمت میں دوسرےروز بھی ہزاروں کمی، فی تولہ کتنےکا ہوگیا

    جڑانوالہ میں ٹریفک حادثہ، دو نوجوان جان کی بازی ہار گئے

    سیالکوٹ :گھریلو جھگڑے،نئی نویلی دلہن قتل،نعش کوجلادیاگیا،خاوند،سسرگرفتار

    بلاگ

    ’’امن معاہدہ کا مستقبل ‘‘ میاں حبیب کے کالم سے اقتباس

    فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل کون کھیلے گا؟اربوں ڈالر کے سٹے کی منڈیاں کیا پیش گوئی کر رہی ہیں؟

    معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی، چوری اور بڑھتے جرائم — آخر کب تک؟

    غازی کی سرحدی پوسٹ پر تعیناتی اور تھانیدار کی ویڈیو، نظام کے دو چہرے

    انسان کو بیدار تو ہو لینے دو، ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسینؑ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.