تھانہ سٹی خانپور کی حدود میں ہوٹل میں بیٹھ کر حکومتی عہدیدار ان کے خلاف نازیبا گفتگو کرنے پر پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
مقدمہ کے متن میں دعویٰ کیا ہے کہ پولیس ٹیم بسلسلہ گشت و پڑتال جرائم بلدیہ چوک موجود تھی کہ وہاں ہوٹل پر موجود کچھ لوگ آپس میں اشتعال انگیزی میں گفتگو کر رہے تھے کہ ایک شخص بذریعہ ٹک ٹاک ویڈیو حکومتی عہدیدار ان کے خلاف گالم گلوچ اور نازیبا الفاظ استعمال کر رہا ہے ، ٹک ٹاک دیکھنے پر وہاں مذکورہ ویڈیو موجود پائی گئی ۔
معلومات کرنے پر مذکورہ ملزم کا نام پتہ معلوم ہواہے اور سوشل میڈیا سے ڈائون لوڈ کرکے ویڈیو بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی، مذکورہ کے اس فعل کی وجہ سے عوام الناس میں کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے اور اس نے ایسے الفاظ کا استعمال کرکے جرم زیر دفعہ 124A ت پ پیکا ایکٹ 2016ء سیکشن 21 کا ارتکاب کیا ہے۔
رحیم یار خان، ہوٹل میں بیٹھ کر حکام کیخلاف نازیبا گفتگو کرنے پر مقدمہ درج


