Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسرائیل کا خلا سے جنگ لڑنے کا منصوبہ: ’اسپیس لیزر‘ کے ذریعے دشمنوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

      بالی: شرارتی بندربرطانوی سیاح کا موبائل فون چھین کر فرار، سیلفیاں اتارتارہا، فون کیسے بازیاب ہوا؟

      ’’ہنڈائی الینٹرا ‘‘کی نئی 8th جنریشن ماڈل لانچ: جدید ڈیزائن، کشادہ کیبن اور نئے فیچرز کے ساتھ زبردست انٹری

      سام سنگ کی نئی حکمت عملی: ’گلیکسی ایس 27 پرو‘ میں بڑی خصوصیات متعارف کرادیں

      پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ائیر انڈیا کا پائلٹ معطل

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    میڈیکل آفیسرز کی تقرریوں میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے خلاف اہم پریس کانفرنس

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    انورزیب خان پشاور
    ملگری ڈاکٹران خیبر پختونخوا حالیہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں میڈیکل آفیسرز کی تقرریوں میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے خلاف ایک اہم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں درج ذیل نکات پر بات کی گئی۔1۔ ملگری ڈاکٹران کا شروع دن سے ان فکسڈ پے جابز کے حوالے سے یہ مؤقف رہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں موجود ڈاکٹرز کی تعداد کے تناسب سے یہ آسامیاں بہت کم ہیں، اور ان کی تعداد میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔ملگری ڈاکٹران کو ان جابز کے سلیکشن کرائیٹیریا پر بھی اعتراض تھا، جبکہ ان کے ساتھ لاگو کی گئی شرائط و ضوابط سے بھی تنظیم متفق نہیں تھی۔ شروع دن سے ہی ان تمام تحفظات کو ریکارڈ پر لایا گیا، اور اس حوالے سے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ساتھ بھی میٹنگ کی گئی۔2 ۔ مزید یہ کہ یہ آسامیاں صرف میڈیکل آفیسرز تک محدود نہیں ہونی چاہییں تھیں، بلکہ اسپیشلٹی پوسٹس کی بھی اشد ضرورت تھی۔3۔ اس بھرتی کے عمل کے دوران ہونے والی اسکرونٹی میں بھی انتہائی ناانصافی اور اقربا پروری کا مظاہرہ کیا گیا۔ بہت سے مستحق (Deserving) امیدواروں کو نظر انداز کیا گیا اور ان کے نام فہرست سے خارج کر دیے گئے۔4۔ مزید یہ کہ مختلف امیدواروں کے لیے مختلف مواقع پر مختلف معیار (Criteria) اپنایا گیا، جس سے شفافیت پر سنگین سوالات اٹھتے ہیں۔ ملگری ڈاکٹران خیبر پختونخوا کے پاس ان تمام دعوؤں کے ناقابلِ تردید ثبوت موجود ہیں۔ہمارے پاس آڈیو میسجز، اسکرین ریکارڈنگز اور دیگر شواہد بھی موجود ہیں، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ بعض امیدواروں سے ان کے سلیکشن کے بدلے پیسوں کا مطالبہ کیا گیا۔6۔ہم اس بات پر بھی شدید احتجاج کرتے ہیں کہ ہیلتھ سیکریٹری کو اس پورے عمل سے الگ رکھتے ہوئے ڈاکٹروں کی بھرتی اور سلیکشن کا اختیار بیوروکریسی کے حوالے کیا گیا۔ ہیلتھ جیسے حساس شعبے میں یہ اقدام نہ صرف غیر مناسب ہے بلکہ محکمۂ صحت کے ساتھ ایک نہایت بھونڈا مذاق بھی ہے۔7۔ ہماری یہ پریس کانفرنس صرف اُن امیدواروں کے حوالے سے نہیں ہے جو اس مرحلے میں منتخب نہیں ہو سکے، بلکہ اُن امیدواروں کے حقوق کے لیے بھی ہے جو منتخب ہوئے ہیں۔ ہمارا مؤقف ہے کہ جن شرائط و ضوابط کی بنیاد پر ان کی تقرری کی گئی ہے، وہ نہایت غیر انسانی ہیں اور ڈاکٹرز کے کیڈر، پیشہ ورانہ وقار اور بنیادی ملازمتی حقوق کے مطابق نہیں ہیں۔8۔ ان شرائط کے تحت پورے سال میں ایک دن کی بھی رخصت (Leave) فراہم نہیں کی گئی۔ حتیٰ کہ خواتین ڈاکٹرز کے لیے میٹرنٹی لیو جیسا بنیادی حق بھی شامل نہیں کیا گیا، جو نہ صرف غیر منصفانہ بلکہ بنیادی ملازمتی اصولوں کے بھی منافی ہے۔9۔ ایک اور اہم بے ضابطگی یہ سامنے آئی ہے کہ بعض اضلاع میں مقامی (Local) اور مستحق (Deserving) امیدواروں کو نظر انداز کیا گیا، جبکہ اُن کی جگہ دوسرے اضلاع سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو منتخب کیا گیا۔10۔ مزید یہ کہ تقرری کی شرائط میں واضح طور پر درج ہے کہ کسی بھی ڈاکٹر کو رہائش فراہم نہیں کی جائے گی اور نہ ہی ٹرانسپورٹ یا سفری اخراجات کا کوئی معاوضہ دیا جائے گا۔ ایسے میں یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ دوسرے ضلع سے آنے والا ڈاکٹر اپنی رہائش اور آمدورفت کا انتظام کس طرح کرے گا۔اگر کوئی ڈاکٹر اپنی ذاتی آمدنی سے یہ تمام اخراجات برداشت بھی کرے، تو اس کا ایک بڑا حصہ انہی بنیادی ضروریات پر خرچ ہوگا، جس کے نتیجے میں اس کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور عوام کی خدمت—جو ان تقرریوں کا بنیادی مقصد ہونا چاہیے—یقیناً متاثر ہوگی۔11۔ سلیکشن کے عمل میں ایسے متعدد کیسز سامنے آئے ہیں جہاں بعض امیدواروں کو ان کی اصل تعلیمی قابلیت (Qualification) کے مطابق مقررہ معیار سے زیادہ نمبر دیے گئے جبکہ بعض امیدواروں کو ان کے جائز نمبر بھی نہیں دیے گئے۔اسی طرح ایسے کیسز بھی موجود ہیں جن میں امیدواروں کو ابتدائی مرحلے میں انٹرویو میں زیادہ نمبر دیے گئے، لیکن بعد ازاں حتمی میرٹ لسٹ کی تیاری کے وقت انہی امیدواروں کے انٹرویو نمبرز کم کر دیے گئے، تاکہ بعض من پسند امیدواروں کو میرٹ میں ایڈجسٹ کیا جا سکے۔ملگری ڈاکٹران خیبر پختونخوا ان تمام دعوؤں کے ثبوت متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ عوام اور میڈیا کے سامنے پیش کرے گی۔12۔ ملگری ڈاکٹران خیبر پختونخوا مطالبہ کرتی ہے کہ فکسڈ پے میڈیکل آفیسر جابز، جو اشتہار کے اجرا سے لے کر بھرتی کے آخری مرحلے تک مسلسل متنازع رہی ہیں، کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔13۔ مزید یہ کہ آسامیوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے، سلیکشن کا عمل متعلقہ شعبے کے ماہرین اور اسٹیک ہولڈرز کی نگرانی میں شفاف انداز میں دوبارہ منعقد کیا جائے، اور یہ بھرتیاں فکسڈ پے کی بجائے باقاعدہ (Regular Basis) پر کے پی پبلک سروس کمیشن (KPPSC) کے ذریعے عمل میں لائی جائیں، یا کم از کم کسی آزاد اور بااختیار پبلک سروس ریکروٹمنٹ ادارے کی نگرانی میں مکمل کی جائیں۔14۔ ملگری ڈاکٹران خیبر پختونخوا یہ بھی مطالبہ کرتی ہے کہ اس پورے بھرتی کے عمل میں ملوث تمام ذمہ دار افراد کے خلاف غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور اگر بے ضابطگیاں ثابت ہوں تو انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے۔
    15۔ ملگری ڈاکٹران خیبر پختونخوا  ملگری وکیلان کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہے۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ اگر ہمارے جائز مطالبات، تحفظات اور اعتراضات پر سنجیدگی سے غور نہ کیا گیا اور ان کا ازالہ نہ کیا گیا، تو ہم اس پورے بھرتی کے عمل کو متعلقہ قانونی فورمز پر چیلنج کریں گے اور اپنے تمام قانونی حقوق استعمال کریں گے۔
    ہم شفاف، منصفانہ اور میرٹ پر مبنی بھرتی کے عمل کے لیے ہر آئینی اور قانونی راستہ اختیار کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

    Related Posts

    کرشمہ قتل کیس ،پولیس کی کارواٸی ایک ملزم گرفتار

    پسند کی شادی کے تنازع پر نوجوان پر فائرنگ، شدید زخمی

    مرکزی ملزم سمیت واردات میں ملوث تینوں ملزم گرفتار10 لاکھ روپے برآمد

    مقبول خبریں

    اسرائیل کا خلا سے جنگ لڑنے کا منصوبہ: ’اسپیس لیزر‘ کے ذریعے دشمنوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

    ملتان: غربت کی انتہا، باپ بیٹے کی میت بغیر کفن ہی دفنانے قبرستان پہنچ گیا

    بارشیں کب کب برسیں گی! گرمی کے ستائے عوام کو محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

    بھارت نے ہرصورت حریت پسند رہنما یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی ٹھان لی، 35 برس پرانے نرس قتل کیس میں چارج شیٹ فائل

    شادی میں ملنے والے زیورات صرف دلہن کی ملکیت ، سسرال یا شوہر کا کوئی حق نہیں ، سپریم کورٹ

    بلاگ

    فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل کون کھیلے گا؟اربوں ڈالر کے سٹے کی منڈیاں کیا پیش گوئی کر رہی ہیں؟

    معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی، چوری اور بڑھتے جرائم — آخر کب تک؟

    غازی کی سرحدی پوسٹ پر تعیناتی اور تھانیدار کی ویڈیو، نظام کے دو چہرے

    انسان کو بیدار تو ہو لینے دو، ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسینؑ

    گرتی ہوئی دیواروں کو سہارا دیجئے!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.