Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      بالی: شرارتی بندربرطانوی سیاح کا موبائل فون چھین کر فرار، سیلفیاں اتارتارہا، فون کیسے بازیاب ہوا؟

      ’’ہنڈائی الینٹرا ‘‘کی نئی 8th جنریشن ماڈل لانچ: جدید ڈیزائن، کشادہ کیبن اور نئے فیچرز کے ساتھ زبردست انٹری

      سام سنگ کی نئی حکمت عملی: ’گلیکسی ایس 27 پرو‘ میں بڑی خصوصیات متعارف کرادیں

      پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ائیر انڈیا کا پائلٹ معطل

      گوگل کا نیا سمارٹ اسپیکر میدان میں: جیمنائی (Gemini) کی طاقت اور جدید ڈیزائن کے ساتھ پیشکش

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بھارت نے ہرصورت حریت پسند رہنما یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی ٹھان لی، 35 برس پرانے نرس قتل کیس میں چارج شیٹ فائل

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سزی نگر:بھارت نے ہرصورت حریت پسند رہنما یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی ٹھان لی، نرس کے قتل کے الزام میں مقبوضہ کشمیر کی استبدادی پولیس فورس نے 35 برس بعد چارج شیٹ فائل کردی
    مقبوضہ جموں و کشمیر پولیس کی اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (SIA) نے 35 برس بعد کشمیری پنڈت نرس – سرلا بھٹ – کے اغوا اور قتل کیس میں یاسین ملک اور اس کے چار ساتھیوں کو ملزم قرار دیتے ہوئے سرینگر کی خصوصی عدالت میں چارج شیٹ فائل کر دی ہے۔
    تفصیلی چارج شیٹ میں ملزمان پر اغوا، غیر قانونی طور پر روکنے، قتل، ثبوت مٹانے، مجرمانہ سازش، دہشت گردی اور تخریبی سرگرمیوں، اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے سمیت مختلف دفعات کے تحت الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
    ایجنسی کی تحقیقات کے مطابق، دہلی کی انتہائی محفوظ تہاڑ جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے محمد یاسین ملک کے علاوہ حریت پسند تنظیم جے کے ایل ایف کے سابق سربراہ عبدالحمید شیخ، غلام محمد پتلو اور محمد یوسف عرف ادریس بھی اس اغوا اور قتل کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد میں شامل تھے۔ عبدالحمید شیخ اور محمد یوسف عرف ادریس 1990 کی دہائی میں مارے گئے تھے، جبکہ غلام محمد پتلو کا 2018 میں طبعی موت سے انتقال ہو اتھا۔
    پانچویں ملزم خورشید احمد چالکو کے بارے میں الزام لگایا گیا ہے کہ وہ پاکستان جا چکا ہے۔ یادرہے یاسین ملک 2019سے جیل میں بند ہیں۔
    سرلا بھٹ نامی نرس کو 18 اپریل 1990 کو سرینگر کے صورہ علاقے میں واقع شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (SKIMS) کے ہاسٹل سے اغوا کیا تھا۔ اگلے روز ان کی گولیوں سے چھلنی لاش اسپتال سے چند کلومیٹر دور ملی تھی۔ لاش کے ساتھ ایک پرچی بھی ملی تھی، جس میں اسے "مخبر” قرار دیا گیا تھا۔
    اس واقعے کے بعد نگین پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، تاہم اس وقت ملزمان کا سراغ نہیں مل سکا۔ بعد میں 2023 میں پولیس نے کیس دوبارہ کھولا اور دہشت گردانہ سازش کی حقیقت سامنے لانے کے لیے اسے ایس آئی اے کے سپرد کر دیا۔
    سال 2025 میں ایس آئی اے نے یاسین ملک کے سرینگر کے مائسومہ میں واقع گھر سمیت آٹھ مقامات پر چھاپے مارے تھےیاد رہے کہ یاسین ملک کو دہلی کی ایک عدالت نے دہشت گردی کی مالی معاونت کے ایک مقدمے میں مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی تھی، اور وہ اس وقت تہاڑ جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں اور این آئی اے نے یاسین ملک کی عمر قید کی سزا کو پھانسی میں بدلنے کا مطالبہ کیا ہے جس پر کورٹ میں سماعت جاری ہے۔

    Related Posts

    بارشیں کب کب برسیں گی! گرمی کے ستائے عوام کو محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

    ایران امریکا مذاکرات میں شرکت کیلئے سٹیو وٹکوف، جیرڈ کشنر دوحا جائینگے ، وائٹ ہائوس

    شادی میں ملنے والے زیورات صرف دلہن کی ملکیت ، سسرال یا شوہر کا کوئی حق نہیں ، سپریم کورٹ

    مقبول خبریں

    بارشیں کب کب برسیں گی! گرمی کے ستائے عوام کو محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

    بھارت نے ہرصورت حریت پسند رہنما یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی ٹھان لی، 35 برس پرانے نرس قتل کیس میں چارج شیٹ فائل

    شادی میں ملنے والے زیورات صرف دلہن کی ملکیت ، سسرال یا شوہر کا کوئی حق نہیں ، سپریم کورٹ

    تہران کی سرکاری دعوت کے باوجود آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات میں مودی شرکت نہیں کرینگے: کم تر سطح کا وفد جائے گا

    ’’پی آئی اے آج سے سرکاری ائیر لائن نہیں رہی ‘‘ کنٹرول عارف حبیب کارپوریشن کو مل گیا

    بلاگ

    فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل کون کھیلے گا؟اربوں ڈالر کے سٹے کی منڈیاں کیا پیش گوئی کر رہی ہیں؟

    معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی، چوری اور بڑھتے جرائم — آخر کب تک؟

    غازی کی سرحدی پوسٹ پر تعیناتی اور تھانیدار کی ویڈیو، نظام کے دو چہرے

    انسان کو بیدار تو ہو لینے دو، ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسینؑ

    گرتی ہوئی دیواروں کو سہارا دیجئے!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.