نواب شاہ (رپورٹ: نفیس آرائیں)
ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی خصوصی ہدایات پر 9 تا 12 محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں ماتمی جلوسوں اور مجالس کے موقع پر سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز () کی جانب سے عزاداروں کو بروقت اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ضلعی منیجر اقصیٰ جمالی کے مطابق مختلف امام بارگاہوں، جلوسوں اور حساس مقامات پر ایمبولینسز، میڈیکل ٹیمیں اور فرسٹ ایڈ کیمپس قائم کیے گئے، جہاں 2200 سے زائد عزاداروں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ ہنگامی صورتحال میں زخمی عزاداروں کو موقع پر طبی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ضرورت مند مریضوں کو ایمبولینس سروس کے ذریعے قریبی مراکز صحت اور سرکاری اسپتالوں منتقل کیا گیا۔اقصیٰ جمالی کے مطابق محرم الحرام کے دوران ایمرجنسی ٹیمیں چوبیس گھنٹے الرٹ رہیں اور ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت، پولیس اور دیگر اداروں کے باہمی تعاون سے تمام انتظامات بخوبی مکمل کیے گئے۔

