Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ’’ہنڈائی الینٹرا ‘‘کی نئی 8th جنریشن ماڈل لانچ: جدید ڈیزائن، کشادہ کیبن اور نئے فیچرز کے ساتھ زبردست انٹری

      سام سنگ کی نئی حکمت عملی: ’گلیکسی ایس 27 پرو‘ میں بڑی خصوصیات متعارف کرادیں

      پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ائیر انڈیا کا پائلٹ معطل

      گوگل کا نیا سمارٹ اسپیکر میدان میں: جیمنائی (Gemini) کی طاقت اور جدید ڈیزائن کے ساتھ پیشکش

      میٹا کا ٹیکنالوجی اور فیشن کا حسین امتزاج: نئی ’میٹا گلاسز‘ 26 اسٹائلز کے ساتھ متعارف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سیر و تفریح کا سفر موت میں بدل گیا: گوگل میپ کے سہارے غلط راستے پر پہنچنے والا خاندان دہشت گردوں کی گولیوں کا شکار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بلوچستان، کھنڈ میں دہشت گردی کا واقعہ متاثرہ خاندان کراچی کا رہائشی نکلا، علی جمیل فیملی کے ساتھ سفر کے دوران گوگل میپ کی غلط ڈائریکشن سے کھنڈ پہنچا، فائرنگ سے علی جمیل جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہوئی تھی
    کراچی سے اپنے خاندان کے ہمراہ کوئٹہ کی سیر کر کے واپس جانے والا نوجوان مستونگ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کی بھینٹ چڑھ گیا۔

    کے مطابق فائرنگ سے نوجوان کی بیوی شدید زخمی ہوگئی جبکہ دونوں کمسن بیٹیاں محفوظ رہیں۔ماجر علی مرتضیٰ کی نماز جنازہ طارق روڈ کی رحمانیہ مسجد میں ادا کر دی گئی، جس میں اہلخانہ، عزیز و اقارب، تاجر رہنماؤں اور تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نماز جنازہ میں تاجر رہنما رضوان عرفان، کراچی موبائل ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر منہاج گلفام سمیت دیگر تاجر برادری کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ بعد ازاں مرحوم علی مرتضیٰ کی تدفین سوسائٹی قبرستان میں کی گئی۔
    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تاجر رہنما رضوان عرفان نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک اور کھلی دہشت گردی کا واقعہ ہے۔
    انہوں نے بتایا کہ علی مرتضیٰ پہلی مرتبہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ کوئٹہ گئے تھے، جہاں نامعلوم دہشت گردوں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے دوران علی مرتضیٰ کے سینے پر گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی، جبکہ ان کی اہلیہ بھی متعدد گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوئیں اور اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
    انہوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فیلڈ مارشل، بلوچستان حکومت اور متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لینے اور ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔
    پولیس کے مطابق کراچی میں موبائل فون کا کاروبار کرنے والے علی جمیل اپنی بیوی اور دو بچیوں کے ہمراہ کوئٹہ کی سیر کیلئے آئے تھے۔
    وہ کوئٹہ کے مختلف مقامات پر سیر و تفریح کے بعد جمعہ کی شب کراچی واپس جارہے تھے تو رات کو راستہ بھول جانے کے باعث قومی شاہراہ سے ہٹ کر دشت کے علاقے کھنڈ پہنچ گئے جہاں دہشت گردوں نے گاڑی روکنے کا اشارہ کیا تاہم نہ رکنے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں علی جمیل موقع پر ہی ہلاک جبکہ ان کی بیوی عائشہ شدید زخمی ہوگئی۔
    واقعے میں گاڑی میں سوار ان کی دونوں بچیاں محفوظ رہیں، زخمی خاتون کو کوئٹہ میں صوبائی سنڈیمن ہسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

    Related Posts

    کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو ایک اور بڑا جھٹکا، مرکزی اراکین فیصل گیلانی اور خواجہ انیس کا اظہارِ لاتعلقی

    منشیات میں استعمال ہونے والے سامان سے بھرا ٹرک پکڑ ا گیا دو اسمگلر بھی گرفتار

    کیوآر پینک بٹن حاصل کرنے کے لیے ڈرائیونگ لائسنس، رجسٹریشن بک اور ای چالان کلیرنس لازمی ہے:سی ٹی اولاہور 

    مقبول خبریں

    منشیات میں استعمال ہونے والے سامان سے بھرا ٹرک پکڑ ا گیا دو اسمگلر بھی گرفتار

    چکوال: نجی فارم ہاؤس کے ڈیم میں دو نوجوان ڈوب گئے۔ 

    ’کھلاڑیوں کا دل‘: کیا شدید ورزش سے دل کا سائز بڑھنا بیماری ہے؟ ماہرین کا اہم انکشاف

    ’کاکروچ تحریک‘ کا مودی حکومت کو چیلنج: سونم وانگچک کی غیر معینہ بھوک ہڑتال شروع، وزیر تعلیم کا استعفیٰ مانگ لیا

    سیر و تفریح کا سفر موت میں بدل گیا: گوگل میپ کے سہارے غلط راستے پر پہنچنے والا خاندان دہشت گردوں کی گولیوں کا شکار

    بلاگ

    فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل کون کھیلے گا؟اربوں ڈالر کے سٹے کی منڈیاں کیا پیش گوئی کر رہی ہیں؟

    معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی، چوری اور بڑھتے جرائم — آخر کب تک؟

    غازی کی سرحدی پوسٹ پر تعیناتی اور تھانیدار کی ویڈیو، نظام کے دو چہرے

    انسان کو بیدار تو ہو لینے دو، ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسینؑ

    گرتی ہوئی دیواروں کو سہارا دیجئے!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.