بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز نیٹورک)
بلیلی میں ممتاز تاجر ہاشم خان نورزئی کے قتل کے خلاف دھرناممتاز تاجر اور معروف کابل جان ریسٹورنٹ کے مالک ہاشم خان نورزئی کے قتل کے خلاف لواحقین نے بلیلی کسٹم کے مقام پر ان کا جسدِ خاکی رکھ کر احتجاجی دھرنا شروع کر دیا ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک قاتلوں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا۔ لواحقین نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور مقتول کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔
وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کابل جان ہوٹل کے مالک ہاشم خان نورزئی کے قتل کا نوٹس لے لیا۔وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام سے واقعے کی 24 گھنٹوں میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

