قاضی احمد (رپورٹ نفیس آرائیں):
قاضی احمد کے نواحی گاؤں قاسم خاصخیلی میں زمین کی ملکیت کے تنازع پر دو بھائیوں کے درمیان تصادم کے دوران فائرنگ اور ڈنڈوں کے استعمال سے دونوں فریقین کے 15 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں قاضی احمد اسپتال منتقل کردیا گیا۔زخمیوں میں وزیر خاصخیلی، محمد سلیم خاصخیلی، شمیر خاصخیلی، نغما خاصخیلی، سلمہ خاصخیلی سمیت دیگر افراد شامل ہیں، جبکہ دوسرے فریق کے رسول بخش خاصخیلی، حبیب اللہ خاصخیلی، زبیر خاصخیلی اور دیگر زخمی بھی اسپتال منتقل کیے گئے۔واقعے کے خلاف خاصخیلی برادری نے پولیس کے خلاف نیشنل ہائی وے پر دھرنا دے کر روڈ بلاک کردیا۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ پولیس کی مبینہ غفلت کے باعث معاملہ سنگین ہوا۔دوسری جانب علی حسن خاصخیلی نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے، انہوں نے دونوں فریقین میں صلح کی کوشش کی تھی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

