دیر بالا(بیورو چیف ریاض ابوالخیل )
دیر بالا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز () نے سرکل واڑی کا دورہ کرتے ہوئے زیر تعمیر پولیس اسٹیشن گندیگار، تھانہ واڑی میس ہال اور پولیس سہولت مرکز واڑی میں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا ایس ڈی پی او واڑی فخر عالم خان نے منصوبوں پر بریفنگ دی، جبکہ ڈی پی او دیر بالا نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے منظور شدہ پی سی ون، مقررہ مدت اور معیاری تعمیراتی اصولوں کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ڈی پی او دیر بالا نے تھانہ واڑی کے میس کا بھی معائنہ کیا اور کھانے کے معیار، صفائی اور مناسب مقدار کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس سہولت مرکز کے قیام سے عوام کو ایک ہی چھت تلے ڈرائیونگ لائسنس، پولیس کلیئرنس، کریکٹر سرٹیفیکیٹ، شکایات کے اندراج اور دیگر خدمات جدید ڈیجیٹل نظام کے تحت فراہم کی جائیں گی۔ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام دوست پولیسنگ، شفاف خدمات کی فراہمی اور پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

