Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پنجاب میں خفیہ فلم بندی، تصاویر بنانے پر سزائیں ہوں گی، سائبر جرائم ڈیجیٹل بلیک میلنگ کے خلاف قانون تیار!

      زیورخ میں خود کار ٹیکسیوں (Robotaxis) کا آغاز؛ سوئٹزر لینڈ بلا ڈرائیور ٹیکسی سروس والایورپ کا دوسرا ملک

      افغانستان کے پہلے خلاباز عبدالاحد مہمند کا 67 برس کی عمر میں انتقال

      بڑی خوشخبری ،آئی فون سمیت تمام امپورٹڈ موبائل فون سستے ہوگئے

      ایپل کا نیا ’آئی فون 18 پرو‘؛ کیا کیا شاندار اے آئی فیچرز اور خصوصیات ہیں ، جانئے!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ’’سنہری موقع‘‘ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریرمیاں حبیب
    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے

    اطلاعات ہیں کہ ایران امریکہ جنگ بندی کا حتمی معاہدہ طے پا چکا ہے حتی کہ اس پر دستخط بھی ہو چکے ہیں ڈیڑھ صفحہ کی اس دستاویز کی مکھ دکھائی کی رسم 19 جون بروز جمعہ کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ہو رہی ہے جہاں باقاعدہ ایک تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے اور وہاں ایرانی وامریکی حکام اس پر دستخط کرنے کی رسمی کارروائی کریں گے اور اس معاہدہ کی تفصیل بھی اسی وقت سامنے آئیں گی تاحال دونوں ملک اس کو اپنی فتح قرار دے رہے ہیں دراصل دونوں ملکوں کے لیے اپنی اپنی قوم کو مطمئن کرنا بہت ضروری ہے تاہم کچھ راز دان دوستوں کی اطلاعات ہیں کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کچھ ایسے معاملات بھی طے ہوئے ہیں کہ جو معاہدے کا حصہ نہیں ہوں گے جس پر شاید بات بھی نہ کی جاسکے لیکن ان نکات پر عمل درآمد ہو گا ان معاملات کا تعلق تجارت اور ڈالر کے ساتھ ہے اور اس باہمی انڈر سٹینڈنگ کا صرف پاکستان کو علم ہے کیونکہ اس میں پاکستان گارنٹر بھی ہے یہ بھی واضح کرنا بہت ضروری ہو گیا ہے کہ بھارت جنیوا میں ہونے والے معاہدہ کی تقریب پر ابہام پیدا کر رہا ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ صرف وینیو تبدیل ہوا ہے کیونکہ اس میں کئی قسم کے معاملات درپیش تھے جس میں سیکیورٹی کا ایشو بھی تھا اور سیکریسی کا معاملہ بھی تھا جنیوا میں بڑے بڑے تاریخی معاہدے ہوچکے ہیں اور پھر اس جنگ سے قبل ایران امریکہ کے درمیان ہونے والے ڈائیلاگ بھی اسی مقام پر منقطع ہوئے تھے اور دونوں ملک جنگ میں چلے گئے تھے اب اس کا اختتام بھی اسی مقام پر ہو رہا ہے یہ وینیو صرف سوئٹزرلینڈ کا استعمال ہو رہا ہے باقی سارے معاملات پاکستان کے کنٹرول میں ہیں اس کا میزبان پاکستان ہی ہے اور ہر دو فریقین کے علاوہ دنیا پاکستان کی ثالثی کو تسلیم کرتی ہے اس جنگ بندی اور معاہدہ کو حتمی فیصلہ تک لانے میں پاکستان کی دن رات کی محنت شامل ہے فاروق بنگش نے درست کہا تھا کہ اتنی محنت دونوں ملکوں نے جنگ لڑنے کے لیے نہیں کی جتنی محنت پاکستان نے جنگ رکوانے اور دونوں فریقین کو حتمی معاہدہ کی طرف لانے میں کی ہے دو ایسی متحارب قوتیں جن کے درمیان شدید نفرتیں چار دہائیوں سے پنپ رہی تھیں انھیں ایک میز پر بٹھانا کوئی آسان کام نہیں تھا اسلام آباد میں دونوں فریقین کا 22 گھنٹے ایک ٹیبل پر بیٹھنا ہی اصل بریک تھرو تھا جس کے بعد معاملات میں کئی اتار چڑھاو آئے لیکن پاکستان نے ہمت نہیں ہاری دونوں فریقین کو مطمئن کرنے میں پاکستان کا کردار سنہری حروف میں لکھے جانے کے قابل ہے آج جب پاکستان کی کوششیں رنگ لا رہی ہیں تو دنیا پاکستان کے اس کردار کی معترف ہے آج آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آذادانہ نقل وحمل شروع ہو چکی ہے دنیا کی معیشتوں پر جو لرزا طاری تھا اس سے نکالنے کیلئے پاکستان کا کردار بڑا واضح ہے ابھی آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے صاف کرنے میں وقت لگے گا اعتماد سازی کے لیے بھی وقت درکار ہے لیکن اب توقع کی جا سکتی ہے کہ معاملات بہتری کی طرف جانا شروع ہو گئے ہیں آنے والے دنوں میں دنیا کی تجارت اور توانائی کے بحران پر جو جمود طاری تھا وہ چھٹنا شروع ہو جائے گا دنیا کو سکھ کا سانس لینا نصیب ہو گا یہ بھی توقع کی جا رہی ہے کہ مڈل ایسٹ میں اب تعمیر نو کا کام شروع ہو گا جس میں پاکستان کو اہم کردار دیا جائے گا پاکستان کی افرادی قوت کو مڈل ایسٹ میں روزگار ملنے کی بھی توقع ہے اور ان ملکوں میں سیکیورٹی کے معاملات میں بھی پاکستان کا عمل دخل بڑھے گا پاکستان کی اسلحہ سازی کی صنعت کو بھی فروغ ملے گا پاکستان کے پاس ایک گولڈن چانس ہے جو پاکستان کی معیشت کے لیے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہو سکتا ہے پاکستان ایران سے سستی توانائی خرید کر توانائی کے بحران پر قابو پا سکتا ہے سستی توانائی کے حصول سے پیداواری اخراجات میں کمی سے پیدوار بڑھ سکتی ہے پاکستان عالمی منڈیوں میں مقابلہ سازی میں آ سکتا ہے پاکستان کی بلیو اکانومی کے دروازے کھل سکتے ہیں پاکستان کے پورٹس عالمی تجارت کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں پاکستان پر قدرت ایک بار پھر مہربان ہونے کو تیار ہے ایسے مواقع سے فوائد حاصل کرنے کے لیے ہمیں فوری منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ہمیں دنیا کے ساتھ اپنے روابط مضبوط بنانا ہیں آج پاکستان سب سے زیادہ قابل قبول بن چکا ہے اس حیثیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمیں معاشی بحالی پر کام کرنا ہو گا ہمیں اندرون ملک استحکام لانا ہو گا ہمیں غیر ضروری انتشار کو ختم کر کے آگے بڑھنے پر توجہ دینا ہوگی اب وقت آگیا ہے کہ باہمی لڑائی جھگڑوں سے نکل کر قومی ترقی کے لیے کردار ادا کریں لیکن اگر ہم نے یہ موقع بھی ضائع کر دیا تو پھر پاکستان کی اس سے بڑھ کر بدقسمتی اورکیا ہو گی پاکستان کے دشمنوں کی پوری کوشش ہو گی کہ پاکستان کے اندرونی اختلافات کو مزید بڑھاوا دے کر الجھاو پیدا کرے ان مواقع سے فائدہ نہ اٹھانے دیا جائے اب یہ قومی قیادتوں پر منحصر ہے کہ وہ اپنی ضدوں اور اناوں سے باہر نکل کر ملک وقوم کے لیے سوچتے ہیں یا ہٹ دھرمی اختیار کر کے موقع کو ضائع کر دیتے ہیں ایک بات یاد رکھی جائے مواقع بار بار نہیں ملتے

    Related Posts

    ڈپٹی کمشنر  نے  مختلف اداروں اور ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا

    مری میں موبائل فون نیٹ ورک سروس دو ماہ سے مکمل طور پر بحال نہ ہو سکی

    نواب شاہ سوا ارب کا منی لانڈرنگ اسکینڈل بے نقاب،  تحقیقات شروع

    مقبول خبریں

    قلات سرکاری ٹھیکیدارتین سیکیورٹی گارڈز سمیت اغوا

      عرس بابا فرید ،سیکرٹری اوقاف نے تیسرے روز بہشتی دروازہ کی قفل کشائی کی

    پراپرٹی کی خرید و فروخت پر عائد ایڈوانس ٹیکس میں کمی

    ایرانی صدر سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی، خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

    ایرانی صدر مسعود پزشکیان پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، ایف سولہ اور جے ایف 17 طیاروں کا فلائنگ سلیوٹ

    بلاگ

    ’’سنہری موقع‘‘ میاں حبیب کا کالم

    نسخے کو متنازع بنا کر ڈاکٹر کے اختیار کو کمزور نہ کریں

    اور :-یہ ملک پاکستان۔۔۔میری امنگوں کا ترجمان

    سوشل میڈیا کا زہر: طبی غلط معلومات کی خاموش وبا

    وردی، سفارش اور انصاف کی جنگ، ،ڈی پی او قصور نے سیاسی دباؤ کے تاثر کو کیسے دفن کیا؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.