Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ’’ اڑتا ہوا وائٹ ہاؤس ’’ٹرمپ نے نئے ’’ایئر فورس ون‘‘ کی رونمائی کردی،

      1000 سال پرانا دیو ہیکل ‘میجر اوک’ درخت ہمیشہ کے لیے خاموش؛ شیئر ووڈ فاریسٹ کا قدیم ترین ورثہ ختم!

      ٹائیٹن آبدوز حادثے کی تین سال بعد تحقیقاتی رپورٹ جاری

      آئی فون صارفین کے لئے بری خبر، ایپل نے بڑا اعلان کردیا

      بھارتی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر عائد پابندی میں توسیع

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بنوں میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے، سات افراد جاں بحق تین زخمی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    خیبر پختونخوا کے شہر بنوں کے علاقے مرکہ بیرا میں سڑک کنارے ہونے والے دو مختلف بم دھماکوں میں سات افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
    یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر گاڑی اپنے گاؤں ہاتھی خیل سے سواریاں لے کر بنوں شہر کی طرف آ رہی تھی۔
    ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے سڑک کے کنارے بارودی مواد چھپا رکھا تھا، جیسے ہی مسافروں سے بھری یہ گاڑی وہاں سے گزری تو ایک زوردار دھماکا ہوا جس کی زد میں آ کر گاڑی میں سوار پانچ مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
    اس ہولناک واقعے کے تھوڑی ہی دیر بعد جب آس پاس موجود لوگ اور مدد کرنے والے جائے وقوعہ پر پہنچے تو وہاں دوسرا دھماکا ہو گیا۔اس دھماکے کی زد میں آ کر امدادی کاموں میں حصہ لینے والے مزید دو افراد بھی جاں بحق ہو گئے۔
    پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے لیے ممکنہ طور پر ریموٹ کنٹرول یا خودکار بارودی مواد استعمال کیا گیا، جس کا مقصد عام شہریوں کی گاڑی کو نشانہ بنانا تھا۔
    ان دھماکوں کی زد میں ایک سرکاری افسر کی گاڑی بھی آئی جسے کافی نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے وہ خود اس حادثے میں بالکل محفوظ رہے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور تمام لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لائے گئے زخمیوں میں کمسن بچے بھی شامل ہیں جنہیں بچانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔
    واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور وہاں سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش کے لیے ایک بڑا سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔دوسری طرف سرکاری سطح پر اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اور معصوم شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنانے والے اس عمل کو درندگی قرار دیتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔
    وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم لوگوں اور بچوں کو نشانہ بنانا درندگی ہے، درندہ صفت خوارج کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

    Related Posts

    سندھ کاٹن ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کی تعلقہ آفس ہنگورجا ویران،عملہ غیر حاضر، کاشتکار شدید مایوس

    آندھی سے گرا درخت 22 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی راستہ کلیئر نہ ہوسکا

    امام بارگاہ سید حافظ علی شاہ میں مجلس عزا

    مقبول خبریں

    کاکروچ جنتا پارٹی کا آج پھر جنتر منتر پر انوکھا احتجاج، مودی حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے

    جینیوا،امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف، جیرڈ کشنر ایران سے مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ

    ’’ اڑتا ہوا وائٹ ہاؤس ’’ٹرمپ نے نئے ’’ایئر فورس ون‘‘ کی رونمائی کردی،

    ایران کو ایک پیسہ بھی نہیں ملےگا،معاہدہ ایرانی ضرورت کےباعث ہوا، ڈیموکریٹ کتنے احمق ہوسکتے ہیں؟ صدر ڈونلڈ ٹرمپ

    مسافر طیارے پر بجلی گرگئی، 140 افراد سوار تھے

    بلاگ

    جنگ کسی نے لڑی، امن کسی نے کرایا، مگر سب سے زیادہ کمائی چین کرے گا؟

    چودہ نکاتی معاہدہ: امن کی دستاویز یا طاقت کی نئی تقسیم؟امریکہ اور ایران معاہدے کا جائزہ

    300 ارب ڈالر کا سوال: سرمایہ کاری، سفارت کاری یا ایران کے لیے نئی شروعات؟

    ”آسٹریلین پاسپورٹ کی برکت !پوری سی سی ڈی نے ماتھا ٹیکا‘‘ انصاف ، عزت صرف غیر ملکی پاسپورٹ والوں کے لیے ہے: فواد چوہدری

    ہانیہ کا خون ہمارے نظام کی خاموشی اور دادا کی خواہش ؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.