پیرس/واشنگٹن: عالمی سفارت کاری میں ایک غیر متوقع اور تاریخی پیش رفت کے طور پر، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کا ایک عبوری معاہدہ (MoU) طے پا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس معاہدے پر دستخط کی تقریب اسی مقام یعنی ‘پیلس آف ورسائے’ (فرانس) میں ہوئی، جہاں 1919 میں امریکی صدر وڈرو ولسن نے پہلی جنگ عظیم کو ختم کرنے والا مشہورِ زمانہ ‘معاہدہ ورسائے’ (Treaty of Versailles) دستخط کیا تھا۔
مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تصدیق کے ایک گھنٹے بعد وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ کی یادداشت پر دستخط کرنے کی ایک ویڈیو جاری کی، جو ورسائی کے محل میں کھانے کی میز پر ہوئی دکھائی دیتی ہے۔
ویڈیو میں فرانسیسی صدر بھی صدر ٹرمپ کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں، صدر ٹرمپ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کی طرف سے دیے گئے کاغذ پر دستخط کر رہے ہیں۔
🚨🔥HISTORIC MOMENT! President Trump SIGNING the historic Iran peace deal at Versailles!
The Memorandum of Understanding is OFFICIAL.
No more nukes. Strait reopening.
47 getting it DONE on the world stage!🇺🇸 pic.twitter.com/oqSHO4pmr1
— Commentary Donald J. Trump Posts From Truth Social (@TrumpDailyPosts) June 18, 2026
اس ویڈیو کی دلچسپ بات یہ ہے کہ کیمرہ مفاہمت کی یادداشت کے فارسی ورژن پر دستخط کرنے کے لمحے کو نمایاں کرتا نظر آتا ہے اور امریکی صدر کے ہاتھ کو زوم کرتا ہے۔
سی این این اور دیگر عالمی نشریاتی اداروں کے مطابق، جی 7 (G7) سمٹ کے بعد فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون کے ساتھ عشائیے کے دوران صدر ٹرمپ نے اس یادداشت (memorandum of understanding) پر دستخط کیے۔

