Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      1000 سال پرانا دیو ہیکل ‘میجر اوک’ درخت ہمیشہ کے لیے خاموش؛ شیئر ووڈ فاریسٹ کا قدیم ترین ورثہ ختم!

      ٹائیٹن آبدوز حادثے کی تین سال بعد تحقیقاتی رپورٹ جاری

      آئی فون صارفین کے لئے بری خبر، ایپل نے بڑا اعلان کردیا

      بھارتی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر عائد پابندی میں توسیع

      اب ویڈیوز ہوں گی سیکنڈوں میں تیار: فیس بک کے نئے اے آئی ٹولز نے تہلکہ مچا دیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ٹیلی کام کمپنیوں کو شہریوں کی ذاتی جائیداد پر قبضے کا اختیار مل گیا؟ ٹاور نہ لگانے دیا تو 5 کروڑ جرمانہ،متنازعہ ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شازا فاطمہ خواجہ کی جانب سے متعارف کرایا گیا ٹیلی کمیونیکیشن ترمیمی بل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں شدید تنقید کی زد میں آ گیا ہے۔ اس بل میں موجود شقوں نے نہ صرف ارکانِ سینیٹ بلکہ عوامی حلقوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، کیونکہ اس کے تحت ٹیلی کام کمپنیوں کو شہریوں کی نجی جائیداد پر قبضہ کرنے کے وسیع اختیارات دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

    حیرانی کی بات تو یہ ہے قومی اسمبلی سے یہ سفاکانہ بل چپکے سے پاس بھی ہوچکا ہے۔اب سینٹ میں منظوری کے لیے بھیجا گیا تو آئی ٹی قائمہ کمیٹی میں سینٹرز ششدر رہ گئے کہ ایسا خطرناک بل کیسے اسمبلی نے پاس کر دیا؟

    کیا اسمبلی کے 340 ارکان میں سے ایک نے بھی بل کے متن کو پڑھنے کی زحمت نہیں… https://t.co/AEbAQG4hlC

    — Rauf Klasra (@KlasraRauf) June 17, 2026


    سینئر صحافی روف کلاسرا کے مطابق حیران کن طور پر یہ بل قومی اسمبلی سے خاموشی کے ساتھ منظوری حاصل کر چکا ہے، جس کے بعد اب اسے سینیٹ میں پیش کیا گیا ہے۔ بل کے مندرجات کے مطابق:

    ٹیلی کام کمپنیاں کسی بھی شہری کی ذاتی جائیداد، گھر، دکان یا پلاٹ کو صرف 30 دن کے نوٹس پر خالی کروا کر وہاں اپنے ٹاورز اور دیگر مشینری نصب کرنے کی مجاز ہوں گی۔

    اگر کوئی شہری اپنی زمین یا جگہ دینے سے انکار کرتا ہے، تو اس پر 5 کروڑ روپے تک کا بھاری جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔

    جب یہ بل سینیٹ کی آئی ٹی قائمہ کمیٹی میں پیش ہوا تو ارکانِ کمیٹی یہ دیکھ کر ششدر رہ گئے کہ قومی اسمبلی سے ایسا خطرناک اور "سفاکانہ” بل کیسے منظور ہو گیا۔ ارکان کا کہنا تھا کہ یہ آئین میں نجی ملکیت کے تحفظ کے بنیادی حق کے منافی ہے اور اس سے شہریوں کو براہِ راست نشانہ بنایا گیا ہے۔ کمیٹی کے ارکان نے سوال اٹھایا کہ کسی نجی کمپنی کو یہ اختیار کیسے دیا جا سکتا ہے کہ وہ کسی کے گھر یا دکان پر زبردستی قبضہ کر لے اور مزاحمت کرنے پر شہری کو ہی سزا دے۔

    عوامی اور سیاسی حلقوں کا ردِعمل
    اس بل کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں شدید برہمی پائی جا رہی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ بل نہ صرف غیر آئینی ہے بلکہ یہ ایک "ریاست کے اندر ریاست” بنانے کے مترادف ہے جہاں نجی کمپنیوں کے مفادات کو عوامی حقوق پر ترجیح دی جا رہی ہے۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے اس معاملے پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بل کے متنازعہ پہلوؤں پر نظرِ ثانی کا عندیہ دیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا حکومت اس بل کو اسی شکل میں آگے بڑھاتی ہے یا عوامی دباؤ اور سینیٹرز کے شدید اعتراضات کے بعد اس میں کوئی اہم ترامیم کی جاتی ہیں۔

    Related Posts

    تیز آندھی ہلکی بارش نے لاہور کو تاریکی میں ڈبودیا،70 سے زائد فیڈر ٹرپ

    پچھترسالہ مشہور اداکارہ، 60 سالوں تک رہی کنواری، فیس بک پر ملا پیار، 75 دن میں کرلی شادی

    ایرانی ڈیزل کی منتقلی اور اتارنے سے کوچ میں مریض کی موت

    مقبول خبریں

    تیز آندھی ہلکی بارش نے لاہور کو تاریکی میں ڈبودیا،70 سے زائد فیڈر ٹرپ

    پچھترسالہ مشہور اداکارہ، 60 سالوں تک رہی کنواری، فیس بک پر ملا پیار، 75 دن میں کرلی شادی

    زہریلی اشیاء یا کسی وائرس سے بچہ اورمہمان آئے 2 نوجوان جاں بحق

    امریکہ مردوں کے لیے انتہائی غیر محفوظ ، شرم سے نہیں کرتے پولیس میں شکایت

    موٹی گرل فرینڈکے اوپرکودکربیٹھے سے عاشق جان سے چلاگیا

    بلاگ

    چودہ نکاتی معاہدہ: امن کی دستاویز یا طاقت کی نئی تقسیم؟امریکہ اور ایران معاہدے کا جائزہ

    300 ارب ڈالر کا سوال: سرمایہ کاری، سفارت کاری یا ایران کے لیے نئی شروعات؟

    ”آسٹریلین پاسپورٹ کی برکت !پوری سی سی ڈی نے ماتھا ٹیکا‘‘ انصاف ، عزت صرف غیر ملکی پاسپورٹ والوں کے لیے ہے: فواد چوہدری

    ہانیہ کا خون ہمارے نظام کی خاموشی اور دادا کی خواہش ؟

    اورکون سنے گا بزرگ پینشنرز کی آواز 

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.