سکھر( رپورٹ/ عبد الرحمان راجپوت )
پاکستان امن و انسانی حقوق کونسل کے سنٹرل چیف آرگنائزر رانا محمد ارسلان خاں منج نے مرکزی قیادت سے مشاورت کے بعد ضلع سکھر کی تنظیمی باڈی تشکیل دیتے ہوئے محمد عمران راجپوت کو ضلعی آرگنائزر، رانا عبدالرحمن کو ضلعی ڈپٹی آرگنائزر، نعیم اختر راجپوت کو ضلعی جنرل سیکرٹری، محمد یاسین قمر صدیقی کو ضلعی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور فرخ شکورالدین کو ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔انہوں نے کہا کہ اْمید کرتے ہیں کہ نومنتخب عہدیداران کونسل کے آئین، قواعد و ضوابط اور تنظیمی پالیسی کے مطابق اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دیں گے۔پاکستان امن و انسانی حقوق کونسل متحد قوم، مضبوط پاکستان کے وژن پر یقین رکھتی ہے۔ملکی استحکام، بھائی چارے، انسانی حقوق کے تحفظ، امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔نو منتخب عہدیداران نے اپنی تقرری پر مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بانی و مرکزی چیئرمین رانا محمد سعید راشد منج کی قیادت میں تنظیم کو ضلع سکھر میں مزید فعال، منظم اور مضبوط بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

