مورو (رپورٹ محمد اسلم مغل)
\
مورو میں انجمن حسینی کی جانب سے 8 محرم الحرام کے موقع پر مرکزی امام بارگاہ حسینی سے سیج شہزادہ قاسم بن امام حسین علیہ السلام اور ذوالجناح کے ہمراہ ہزاروں مومنین کے "یا حسینؑ یا حسینؑ” کے نعروں کے ساتھ ماتمی جلوس نکالا گیا۔ جس کی قیادت ڈاکٹر سید سجاد حیدر شاہ، سید بابر علی شاہ، سید کاظم علی شاہ، نذیر حسین سرھیو، کاشف علی برڑو، شوکت علی سرھیو، محمد صالح برڑو، سید نذیر علی شاہ، شیر علی ساٹی اور دیگر کر رہے تھے۔جلوس مختلف ماتمی راستوں سے ہوتا ہوا مین روڈ پر پہنچا جہاں مومنین نے گرزوں، چھریوں اور زنجیروں کے ساتھ زوردار ماتم کیا اور درگاہ پیر بخاری کے پڑ پر پہنچ کر نمازِ عصر ادا کی۔ اس کے بعد مومنین قافلے کی صورت میں شاہی بازار چوک پہنچے جہاں مجلسِ عزا منعقد ہوئی۔ جس سے نامور علماء علامہ نثار علی حیدری، علامہ امجد حیدر نجفی اور ذاکر اہلبیت سید بابر علی شاہ نے اپنے خطاب میں کربلا کے شہداء کے فضائل اور مصائب بیان کیے۔

