دبئی + لندن:عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتہ کو بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 43.700 ڈالر کے اضافے سے 4219 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4370 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 44 ہزار 336 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3933 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 79 ہزار 880 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 7250 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 39 ہزار 966 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 200 روپے کے اضافے سے 7279 روپے ہوگئی۔

