ڈھڈیال (منور حسین)
رکن قومی اسمبلی، سابق وفاقی وزیر میجر (ر) طاہر اقبال ملک کی خصوصی کاوشوں اور مسلسل کوششوں کے نتیجے میں نادرا آفس ڈھڈیال کے قیام کی منظوری دے دی گئی دفتر نے باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے معروف سماجی شخصیت بابو ذولفقار حسین کا میجر طاہر اقبال سے اظہار تشکر اس اہم عوامی منصوبے کے لیے سینیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)، سابق وفاقی سیکرٹری میجر (ر) ڈاکٹر قیصر مجید ملک نے بھی بھرپور کردار ادا کیا۔ نادرا آفس کے قیام سے علاقے کے شہریوں کو شناختی کارڈ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور دیگر نادرا خدمات کے حصول کے لیے دور دراز شہروں کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔*اہلیانِ ڈھڈیال نے نادرا آفس کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے میجر (ر) طاہر اقبال ملک اور میجر (ر) ڈاکٹر قیصر مجید ملک کا شکریہ ادا کیا۔ عوام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ علاقے میں عوامی سہولیات کی فراہمی اور ترقی کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا بابو ذولفقار حسین کے مطابق نادرا آفس کے قیام سے نہ صرف شہریوں کا وقت اور اخراجات بچیں گے بلکہ سرکاری خدمات تک رسائی بھی مزید آسان اور مؤثر ہو جائے گی۔ یہ اقدام عوامی خدمت اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔

