Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      فیس بک ، انسٹا گرام کی عالمی سروسز معطل، وجہ کیابنی؟

      دنیا بھر میں فیس بک کی سروس متاثر، صارفین کو مشکلات کا سامنا

      الیکٹرک ٹرکس، گاڑیوں، رکشوں ، موٹر سائیکلوں پر رعایتی ٹیکس برقرار رکھنے کا فیصلہ

      ’’کماؤ پوت‘‘ پر سب سے زیادہ ٹیکس،آئی ٹی سیکٹر پر ٹیکس میں 300 فیصد اضافے کا امکان؛ برآمدی نمو متاثر ہوسکتی ہے

      پیٹرول پمپس پر 200 لیٹر سے زیادہ ڈیزل فروخت کرنے پر پابندی عائد

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ’’آؤ تمہیں آب زمزم پلاؤں‘‘،، رنگ محل میں ایک شخص نے تیزاب پھینک دیا ، چھ زخمی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے رنگ محل میں تیزاب گردی کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے دکان پر موجود چھ افراد پر تیزاب پھینک دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق چند روز قبل دکانداروں اور مذکورہ شخص کے درمیان تلخ کلامی اور بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے بعد ملزم نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے یہ ہولناک قدم اٹھایا۔
    عینی شاہدین کے مطابق ملزم دکان پر آیا اور وہاں موجود افراد سے کہا کہ وہ انہیں آبِ زمزم پلانا چاہتا ہے۔ اس نے اپنے بیگ سے دو بوتلیں نکالیں جن میں مبینہ طور پر تیزاب موجود تھا اور اچانک دکان پر موجود افراد پر پھینک دیا۔ واقعے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جن میں ملزم کو تیزاب پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
    ذرائع کے مطابق متاثر ہونے والے چھ افراد میں سے دو سے تین افراد ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہو چکے ہیں، جبکہ دو افراد تاحال زیرِ علاج ہیں۔ دیگر متاثرین کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
    واقعے کے بعد شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے اور عوام کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ تیزاب گردی جیسے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
    دوسری جانب رنگ محل پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

    Related Posts

    ضلع بھر میں سخت ناکہ بندی، سنیپ چیکنگ کا دائرہ وسیع

    میجر (ر) طاہر اقبال ملک کی خصوصی کاوشوں کے نتیجے میں نادرا آفس ڈھڈیال کے قیام کی منظوری

    ریسکیو 1122 کا ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں تربیتی سیشن

    مقبول خبریں

    اشرافیہ کا بجٹ! بیرون ملک بزنس کلاس پرڈیوٹی، ڈیبٹ، کریڈٹ کارڈ استعمال پرٹیکس ، غیرملکی اثاثوں پرCVT ختم

    فیس بک ، انسٹا گرام کی عالمی سروسز معطل، وجہ کیابنی؟

    دنیا بھر میں فیس بک کی سروس متاثر، صارفین کو مشکلات کا سامنا

    بجٹ 27-2026 : لگژری اور درآمدی گاڑیوں مہنگی، نئے اور اضافی ٹیکس نافذ

    سونے کی پھر اونچی چھلانگ،عالمی مارکیٹ میں بھی تیزی

    بلاگ

    حالیہ انتخابات اور حکمت عملی کا فقدان

    مصنوعی ذہانت کی پوشیدہ قیمت: پانی اور بجلی ہر سوال کا جواب، لیکن کتنے پانی اور کتنی بجلی کی قیمت پر؟

    بادشاہ پریشانی میں ہے: پاکستان کی آم کی فصل کیوں سکڑ رہی ہے؟

    ’’مہنگائی کی بلند ترین سطح اور بجٹ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    سفید کوٹ، زندہ ضمیر اور دھڑکتے دل،، ڈاکٹر احمد نعمان اور خدمتِ انسانیت کی روایت،قوموں کی اصل طاقت دیانت دار اور دردِ دل رکھنے والے ڈاکٹرز ، مسیحا پروفیسر جواد ظہیر مرحوم کے تبادلہ کی وجوہات ،احمد نعمان کی ٹیم میں شامل ڈاکٹر طارق شکور ، ڈاکٹر فہد اور ڈاکٹر احمد طارق مریضوں کے مسیحا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.