بلکسر (رانا مبشر رضا)
بلکسر کے عوام نے حکومتِ پنجاب، متعلقہ اعلیٰ حکام اور علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات سے مطالبہ کیا ہے کہ بلکسر رورل ہیلتھ سینٹر کے قریب میٹرو بس اسٹینڈ قائم کیا جائے تاکہ مقامی شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آ سکیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بلکسر اور گردونواح کے دیہات سے روزانہ بڑی تعداد میں مریض، طلبہ، ملازمین اور دیگر شہری سفر کرتے ہیں، لیکن مناسب پبلک ٹرانسپورٹ سہولت نہ ہونے کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔شہریوں کے مطابق رورل ہیلتھ سینٹر کے نزدیک میٹرو بس اسٹینڈ کے قیام سے نہ صرف مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو سہولت ملے گی بلکہ علاقے کی آمد و رفت اور تجارتی سرگرمیوں میں بھی بہتری آئے گی۔اہلِ علاقہ نے حکومتِ پنجاب، ضلعی انتظامیہ اور بلکسر کی سیاسی قیادت سے اپیل کی ہے کہ جلد میٹرو بس اسٹینڈ کے قیام کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

