Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ناسا کا آرٹیمسIII مشن کے لیے خلابازوں کا اعلان ، چاند پر لینڈنگ ٹیکنالوجی کی پریکٹس کرینگے

      421 گاڑیوں کا مالک ’ماسٹر مائنڈ‘موٹر سائیکل سوار ڈیفالٹر گرفتار، 2 ملین سے زائد جرمانہ عائد!

      بھارتی فضاؤں پر خاموش خطرہ؟ پڑوسی ممالک میں جی پی ایس سپوفینگ مراکز کا انکشاف

      ٹرمپ کو جھٹکا، امریکی عدالت نے ایچ ون بی (H-1B ) ویزا کی درخواست کے لیے ایک لاکھ ڈالر فیس وصولی روک دی

      ایلون مسک تاریخ کے پہلے ‘ٹریلینر’ بننے کو تیار؟ دولت کا حجم ہوش اڑا دینے کے لیے کافی!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ٹرمپ ایران پر حملہ نہیں چاہتے تھے، کن دوشخصیات نے مجبور کیا؟ نام منظر عام پر آگئے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن ڈی سی :ایسا معلوم ہوتا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنھوں نے ایک سے زائد بار ایران اور اسرائیل کو کشیدگی کم کرنے پر زور دیا تھا، پیر کے روز آبنائے ہرمز کے قریب اپاچی ہیلی کاپٹر گرائے جانے کے واقعے پر جوابی کارروائی کے خواہش مند نہیں تھے۔
    خاص طور پر اس لیے کہ امریکی صدر نے کل صبح کے بیان میں اس واقعے کی اہمیت کو کم کرتے ہوئے کہا کہ "یہ کوئی بڑی بات نہیں تھی”۔ انھوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکی پائلٹوں کو بغیر کسی چوٹ کے بچا لیا گیا ہے۔
    امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی بدھ کی رپورٹ کے مطابق بظاہر دو افراد نے ٹرمپ کی رائے بدل دی۔ امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹ اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے وائٹ ہاؤس میں بریفنگ کے دوران فوجی کارروائی کرنے کی سفارش کی تھی۔
    انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ہیگسیٹ اور کین نے ٹرمپ کو ایران کے "شاہد” ماڈل کے ڈرون کے بارے میں تازہ ترین معلومات فراہم کیں جس نے امریکی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا تھا۔
    دونوں نے یہ بھی نشان دہی کی کہ اپاچی کو عمان کے ساحل کے قریب ڈرون کے ذریعے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ علاقے میں گشت کر رہا تھا۔
    یاد رہے کہ ایرانی حکام نے واضح کیا تھا کہ ان کے ملک نے ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کل شام ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "ہماری سرزمین کے قریب موجود غیر ملکی افواج انسانی غلطیوں، حادثاتی واقعات یا باہمی فائرنگ کی زد میں آنے کے امکان کے نتیجے میں مسلسل خطرات کا شکار رہتی ہیں۔”
    پیر کو ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد امریکی عملے کے دو ارکان کو تلاش کرنے کی دوڑ شروع ہوئی جو اپاچی سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے (یہ ایک چھوٹا حملہ آور ہیلی کاپٹر ہے جس میں ایجیکشن نشستیں نہیں ہوتیں)۔ اس کے بعد انہیں امریکی فوج کی ایک خود کار کشتی کے ذریعے سمندر میں ایک ایسی کارروائی میں بچا لیا گیا جو اپنی نوعیت کی پہلی کارروائی تھی۔
    امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے منگل کو تباہی کی وجہ نہیں بتائی اور تصدیق کی کہ اس کی تحقیقات جاری ہیں۔
    اپاچی ہیلی کاپٹر اکثر آبنائے ہرمز کے اوپر کم اونچائی پر پرواز کرتے ہیں تاکہ سمندری گشت اور درست حملے کیے جا سکیں، جس کی وجہ سے وہ اس اسٹریٹجک سمندری راستے سے ایران کی طرف سے چھوڑے گئے ڈرونز کی زد میں آ جاتے ہیں۔
    یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سے زیادہ بار ایران کے خلاف جنگ میں واپسی کو خارج از امکان قرار دیا ہے، لیکن اس کے باوجود انہوں نے پہلے اشارہ دیا تھا کہ اگر ایرانی افواج کے ہاتھوں امریکی فوجی مارے گئے تو وہ جنگ دوبارہ شروع کرنے پر غور کر سکتے ہیں۔

     

    Related Posts

    بدنام زمانہ ایپسٹین فائلز، بل گیٹس کی کانگرس میں پیشی، بیان ریکارڈ کرائینگے

    ایران نے معاہدے میں دیر کردی، اب قیمت چکانا ہوگی، صدرڈونلڈ ٹرمپ

    کاروباری اوقات کار بڑھا دئیے گئے، نوٹیفیکیشن جاری

    مقبول خبریں

    بدنام زمانہ ایپسٹین فائلز، بل گیٹس کی کانگرس میں پیشی، بیان ریکارڈ کرائینگے

    کاروباری اوقات کار بڑھا دئیے گئے، نوٹیفیکیشن جاری

    ٹرمپ ایران پر حملہ نہیں چاہتے تھے، کن دوشخصیات نے مجبور کیا؟ نام منظر عام پر آگئے

    لاہور سمیت پنجاب بھر میں تیزآندھی، بارشوں ژالہ باری کا الرٹ

    پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر مظفرآباد میں گر کر تباہ، تمام اہلکار شہید

    بلاگ

    ’’مہنگائی کی بلند ترین سطح اور بجٹ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    سفید کوٹ، زندہ ضمیر اور دھڑکتے دل،، ڈاکٹر احمد نعمان اور خدمتِ انسانیت کی روایت،قوموں کی اصل طاقت دیانت دار اور دردِ دل رکھنے والے ڈاکٹرز ، مسیحا پروفیسر جواد ظہیر مرحوم کے تبادلہ کی وجوہات ،احمد نعمان کی ٹیم میں شامل ڈاکٹر طارق شکور ، ڈاکٹر فہد اور ڈاکٹر احمد طارق مریضوں کے مسیحا

    تیل، طاقت اور تباہی کے سو دن

    اورہمارے نوجوان اپنے مستقبل سے آخر مایوس کیوں

    طوفان کے بعد کے رنگ 

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.