Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایوان صدرمیں وزیراعظم شہباز شریف کی صدر آصف زرداری سے ملاقات،قومی سلامتی، داخلی و علاقائی صورتحال سمیت اہم قومی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، جس میں قومی سلامتی، داخلی و علاقائی صورتحال سمیت اہم قومی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ صدرِ مملکت نے وفاقی بجٹ میں عوامی فلاح، صوبوں کے حقوق اور معاشی استحکام کو ترجیح دینے پر زور دیا۔
    ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ بھی شریک تھے۔
    ملاقات میں ملکی معیشت، آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ، گلگت بلتستان کے حالیہ انتخابات، آزاد جموں و کشمیر کی صورتحال، امن و امان اور دیگر قومی اہمیت کے معاملات پر غور کیا گیا۔
    بجٹ تجاویز اور عوامی ریلیف سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے صدرِ مملکت نے وفاقی بجٹ میں عوامی فلاح، صوبوں کے حقوق اور معاشی استحکام کو ترجیح دینے پر زور دیا۔صدرآصف علی زرداری نے ہدایت کی کہ آنے والے بجٹ میں شرحِ ترقی اور عوامی فلاح کی سکیموں کو ہم آہنگ کرنے کی پوری کوشش کی جائے۔
    ملاقات کے دوران وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے صدرِ مملکت کو اپنے حالیہ دورۂ ایران اور علاقائی سطح پر ہونے والے سفارتی رابطوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
    ملاقات میں سینیٹر شیری رحمان، رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سینیٹر احد چیمہ بھی شریک ہوئے۔علاوہ ازیں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل راٹھور، اور رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

    Related Posts

     خلیجی ممالک میں کشیدگی،  پاکستان بھر میں فضائی آپریشن شدید متاثر

    محمد شمشاد حیدر دادوآنہ  گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں پرنسپل تعینات

    پرائمری اسکولوں میں کتابیں مفت میں تقسیم کی  گئیں

    مقبول خبریں

     خلیجی ممالک میں کشیدگی،  پاکستان بھر میں فضائی آپریشن شدید متاثر

    9/11 حملوں کے 25 سال مکمل: ”سی آئی اے نے 1998 میں بتا دیا تھا “ خفیہ دستاویزات جاری ،خوفناک انکشافات سامنے آ گئے

    رنجی ٹرافی: تیز گیندباز محمد سراج کو سونپی گئی حیدرآباد کی کپتانی کی ذمہ داری

    برکس اجلاس، چینی صدر شی جن پنگ سمیت 11 ممالک کے رہنما انڈیا پہنچ گئے

    اداکارہ ہانیہ عامر نےگائیکی کے میدان میں قدم رکھ دیا: پہلا پنجابی ہپ ہاپ گانا ’پابلو‘ ریلیز

    بلاگ

       مشرق وسطیٰ کا نیا طوفان: حوثی باغی کیوں خونریز حملے کر رہے ہیں اور اس میں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

    رنگپوربگھور کے محمد فضیل کا صوبائی سطح پر منفرد اعزاز

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.