چکوال (جلیل نقوی)
ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کی ہدایات پر ضلع کونسل، پیرا فورس، محکمہ مائنز اور محکمہ ماحولیات نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ضلع بھر میں 11 غیر قانونی سینڈ واشنگ پلانٹس سیل کر دیے۔انتظامیہ کے مطابق یہ پلانٹس بغیر قانونی منظوری اور این او سی کے زیرِ زمین و سطحی پانی استعمال کر رہے تھے، جس سے ماحولیاتی آلودگی اور قدرتی وسائل کے ضیاع کا خدشہ پیدا ہو رہا تھا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماحولیات کے تحفظ اور پانی کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام کیلئے ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

