Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ڈھائی سیکنڈ میں 96 کلومیٹر فی گھنٹہ اسپیڈ، فراری کی پہلی الیکٹرک گاڑی ’لوس‘ لانچ ، قیمت اور خصوصیات جانئیے

      جدید ٹیکنالوجی کا  انقلابی استعمال،ڈرونز کے ذریعے حجاج کرام تک ادویات اور طبی سامان کی فراہمی 

      تاریخ کا پہیہ گھوم گیا: غلامی کو جائز قرار دینے پر پوپ لیو XIV کی معافی ،ویٹیکن نے AI کو نئی غلامی قراردیدیا،”میگنیفیکا ہیومینٹس” جاری

      پوپ لیو XIV کی ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کو سخت وارننگ، AI artificial inteligence پر پہلا ’’انسائیکلوکل‘‘ جاری

      اے ٹی ایم فراڈ : اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو بڑا حکم جاری کردیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    باون فیصد امریکی شہریوں کی ایران جنگ ختم کرنے کی حمایت،ٹرمپ پراعتماد بھی کم ہونے لگا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    واشنگٹن: امریکا میں ہونے والے مختلف سرویز سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکی عوام کی بڑی تعداد ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے جلد خاتمے کی خواہاں ہے اور انہیں اس جنگ سے کسی مثبت نتیجے کی امید نہیں۔
    فوکس نیوز کے تازہ سروے کے مطابق صرف 39 فیصد امریکی ووٹرز ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کے حق میں ہیں، جبکہ اکثریت جنگ کے خاتمے کو ترجیح دے رہی ہے۔
    اسی طرح نیویارک ٹائمز اور سینا کالج کے مشترکہ سروے میں 52 فیصد امریکی شہریوں نے ایران جنگ ختم کرنے کی حمایت کی۔ سروے میں شامل افراد کا کہنا تھا کہ مسلسل کشیدگی امریکا اور مشرق وسطی دونوں کیلئے مزید خطرات پیدا کر سکتی ہے۔
    واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی نیوز کے سروے کے مطابق 65 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ ایران کے ساتھ کوئی بھی ممکنہ معاہدہ اسے جوہری ہتھیار بنانے سے مکمل طور پر نہیں روک سکے گا۔
    پیو ریسرچ سینٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو تہائی امریکیوں کو ایران میں امریکی اہداف کے حصول پر اعتماد نہیں، جبکہ 61 فیصد افراد کا ماننا ہے کہ اس جنگ کے باعث دہشت گردی کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔
    سروے کے مطابق 56 فیصد امریکیوں کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کے نتیجے میں امریکا کے عالمی تعلقات متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 49 فیصد افراد کے مطابق مشرق وسطی میں عدم استحکام مزید بڑھ سکتا ہے۔
    ادھر سی این این کے سروے میں 59 فیصد امریکی شہریوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کم یا بالکل اعتماد نہ ہونے کا اظہار کیا۔ سیاسی مبصرین کے مطابق عوامی رائے میں یہ تبدیلی آئندہ امریکی سیاسی منظرنامے پر بھی اثر انداز ہوسکتی ہے۔
    ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ کے طویل ہونے، بڑھتے اخراجات اور عالمی سطح پر بڑھتی بے یقینی کے باعث امریکی عوام اب سفارتی حل کو زیادہ اہمیت دے رہے ہیں۔

    Related Posts

    امریکا اور اسرائیل جنگ میں شکست کے بعد اب سازش پر اتر آئے، مجتبیٰ خامنہ ای

    آصف علی زرداری سے زرداری ہاؤس میں منتخب نمائندوں اور معززین کی عید ملاقاتیں

    ”اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دو، نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہوجائے“ معروف شاعر ڈاکٹر بشیر بدر انتقال کر گئے

    مقبول خبریں

    آصف علی زرداری سے زرداری ہاؤس میں منتخب نمائندوں اور معززین کی عید ملاقاتیں

    ”اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دو، نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہوجائے“ معروف شاعر ڈاکٹر بشیر بدر انتقال کر گئے

    بارشیں ہی بارشیں، شہریوں نے مری کا رخ کرلیا، 10 دن تک بارشوں کی پیشگوئی

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کامیاب سرجری، ہسپتال سے چھٹی کے بعد گھر منتقل

    مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا اثر: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد کا اضافہ

    بلاگ

    عطائیت کا ناسور: مریض، ڈاکٹر اور نظامِ صحت کب تک یرغمال؟

    قربانی یا آلودگی؟ عید پر صحتِ عامہ کو درپیش خطرات عید قرباں: عبادت بھی، صحت کی آزمائش بھی

    ہم کب سیکھیں گے؟

    ”پاکستانی تاریخ کے سپیڈبریکر “ میاں حبیب کا کالم

    حج — کس کو بلاوا آیا اور کس کا حج قبول ہوا؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.