مکہ مکرمہ:آ ج سے مناسکِ حج کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔عازمین حج منیٰ پہنچ رہے ہیں جہاں وہ عبادات اور دعاؤں میں مصروف رہیں گے۔
عازمین کل میدانِ عرفات میں حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ ادا کریں گے۔غروبِ آفتاب کے بعد حجاج کرام مزدلفہ روانہ ہوں گے ۔ جہاں وہ کھلے آسمان تلے شب بسر اور رمی کے لیے کنکریاں جمع کریں گے۔دس ذوالحجہ کو حجاج کرام جمرات میں شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد حلق اور قربانی کریں گے اورطوافِ زیارت کریں گے۔
لبیک اللہم لبیک، مناسک حج کا باقاعدہ آغاز، منیٰ میں خیموں کا شہر آباد ہوگیا

