واشنگٹن ڈی سی :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ ’بڑی حد تک طے پا چکا ہے‘ تاہم حمتی منظوری باقی ہے، اس معاہدے کا اعلان جلد کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز کو بھی کھول دیا جائے گا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا’ میں وائٹ ہاوس کے اوول آفس میں ہوں، جہاں ابھی ایران اور امن سے متعلق مفاہمتی یادداشت کے حوالے سے تمام امور پر سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمان بن جاسم، پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، اردن کے بادشاہ عبدللہ دوم اور بحرین کے شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ کے ساتھ ایک بہت اچھی بات ہوئی۔‘
‘امریکہ، اسلامی جمہوریہ ایران، اور مختلف دیگر ممالک کے درمیان ایک معاہدہ بڑی حد تک طے پا چکا ہے، مگر اسے ابھی حتمی شکل دی جانی باقی ہے۔’
ٹرمپ نے کہا ’میری اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ بھی بات ہوئی جو بہت اچھی رہی۔ معاہدے کے حتمی پہلووں پر فی الحال بات کی جا رہی ہے اور جلد ہی اس کا اعلان کیا جائے گا۔ آبنائے ہرمز کو بھی کھولا جا سکتا ہے۔‘
۔

