سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)کالیوالی میں غریب درزی پر تشدد 15 پر فون کال کے باوجود پولیس نہ پہنچ سکی۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ پھلورہ کی حدود کالیوالی میں غریب محنت کش درزی پر نامعلوم افراد نے مبینہ تشدد کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان اچانک آئے اور درزی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق واقعہ کے فوری بعد ریسکیو اور ریسکیو 15 پر اطلاع دی گئی تاہم مبینہ طور پر پولیس بروقت موقع پر نہ پہنچ سکی جس پر اہل علاقہ میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
مقامی شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کا فوری نوٹس لے کر ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور متاثرہ درزی کو انصاف فراہم کیا جائے۔ دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
کالیوالی میں غریب درزی پر تشدد 15 پر فون کال کے باوجود پولیس نہ پہنچ سکی

