Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ”کاکروچ کبھی مرتے نہیں“ بھارت میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کا ایکس اکاؤنٹ بلاک، بانی کا نیا اکاؤنٹ "کاکروچ از بیک” متحرک

      ایران جنگ میں امریکا کو بے تحاشہ نقصان، لڑاکا طیاروں سمیت 42 طیارے اور MQ-9 ریپر ڈرون کھو دیے، کانگریشنل ریسرچ سروس رپورٹ

      نیسلے کے لیے نئی مشکل: شیر خوار بچوں کے فارمولا دودھ میں زہریلے مادے کا انکشاف

      کراچی میں 82 منزلہ 941 فٹ بلند ” برج قائد“ تعمیر کرنیکا فیصلہ

      مودی کا ‘مدر آف آل ڈیلز’ کا اعلان، نیدرلینڈز اور ٹاٹا کے مابین تاریخی سیمی کنڈکٹر معاہدہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    آئی جی پنجاب کا بڑا ایکشن، جعلسازی ثابت، پولیس افسر ملازمت سے فارغ، کیا مقدمہ بھی درج ہوگا؟

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر:اسد مرزا
    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے

    پنجاب پولیس میں جعلی پرفارمنس ایویلیوایشن رپورٹ (PER) کے استعمال اور سرکاری ریکارڈ میں مبینہ جعلسازی کے سنگین الزامات ثابت ہونے پر ایک ڈی ایس پی کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔
    انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کے جاری کردہ تفصیلی حکم نامے کے مطابق میاں ابصار احمد، جو ماضی میں ایس ڈی پی او پسرور سیالکوٹ کے عہدے پر تعینات رہے اور بعد ازاں مختلف اہم سیکیورٹی ذمہ داریاں سرانجام دیتے رہے، کے خلاف پنجاب سول سرونٹس (ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن) رولز 1999 کے تحت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔
    دستاویزات کے مطابق سال 2013 کی پرفارمنس ایویلیوایشن رپورٹ کی جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہوا کہ اس وقت کے آر پی او گوجرانوالہ کے مبینہ دستخط اور ابتدائی حروف مشکوک اور غیر مصدقہ ہیں۔ معاملے کی حساسیت کے پیش نظر تحقیقات انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ پنجاب کے سپرد کی گئیں جہاں متعلقہ افسران، دفتری عملے اور ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
    تحقیقاتی کارروائی کے دوران سابق آر پی او گوجرانوالہ نے باضابطہ طور پر تصدیق کی کہ مذکورہ PER پر موجود کاؤنٹر سگنیچر ان کے نہیں تھے۔ مزید برآں آر پی او آفس کے متعلقہ اہلکاروں نے بھی اپنے بیانات میں مؤقف اختیار کیا کہ مذکورہ افسر نے ذاتی طور پر دفتر آکر اپنی PER کو آگے بھجوانے کی درخواست کی تھی۔ انکوائری رپورٹ میں کہا گیا کہ افسر اپنے مؤقف کے حق میں کوئی قابلِ قبول ثبوت یا متعلقہ دستاویزات پیش نہ کر سکے جبکہ دستیاب شواہد، بیانات اور سرکاری ریکارڈ کی روشنی میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ کاؤنٹر سگنیچر کی جعلسازی کے ذریعے سروس معاملات میں غیر قانونی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔ انکوائری افسر نے اس عمل کو نہ صرف سنگین محکمانہ بدعنوانی بلکہ فوجداری نوعیت کا جرم قرار دیتے ہوئے تعزیراتِ پاکستان کی متعلقہ دفعات کے تحت قانونی کارروائی کی بھی سفارش کی۔
    بعد ازاں میاں ابصار نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست کے تناظر میں محکمہ پولیس نے قانون کے مطابق ازسرنو انکوائری کرائی۔ دوسری انکوائری میں بھی سابق نتائج برقرار رہے اور افسر کے طرز عمل کو سنگین بددیانتی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور محکمہ پولیس کے نظم و ضبط، دیانت داری اور عوامی اعتماد کے بنیادی اصولوں کے منافی قرار دیا گیا۔
    جس کے لیے ملازمت سے برطرفی کی بڑی سزا دی جانی چاہیے۔
    آئی جی پنجاب نے آردل روم میں افسر کا مؤقف سننے، انکوائری رپورٹس اور دستیاب ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد الزامات کو ثابت شدہ قرار دیتے ہوئے میان ابصار احمد، ڈی ایس پی، کو فوری طور پر ملازمت سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ یہ فیصلہ پنجاب پولیس میں احتساب اور ادارہ جاتی شفافیت کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

    Related Posts

    فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران روانہ، ایرانی قیادت سمیت اہم ملاقاتیں ہوں گی

    خاتون کو دھمکانے والے کو معاف نہیں کیا جائے گا، چاہے وہ کسی بھی پارٹی یا عہدے پر ہو، وزیراعلیٰ پنجاب کا دو ٹوک اعلان

    خواتین کا جیکب آباد پولیس کی زیادتیوں کے خلاف ایس ایس پی ہاؤس کے مرکزی گیٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا

    مقبول خبریں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران روانہ، ایرانی قیادت سمیت اہم ملاقاتیں ہوں گی

    خاتون کو دھمکانے والے کو معاف نہیں کیا جائے گا، چاہے وہ کسی بھی پارٹی یا عہدے پر ہو، وزیراعلیٰ پنجاب کا دو ٹوک اعلان

    ڈیٹا چوری کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب: جنوبی پنجاب سے حساس ڈیٹا فروخت کرنے والا گینگ گرفتار، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کابڑا فیصلہ، کتوں کو زہر دینے ، گولی مارنے پر پابندی عائد

    تیل کی عالمی قیمتوں میں پھر تیزی، جنگ فوری بھی ختم ہوجائے تو معمول پر آنے میں 10 ماہ لگیں گے، یواے ای

    بلاگ

    صوبہ بلوچستان،بڑھتی دہشت گردی  اور عوام میں بے چینی

    شعبہ تعلیم کی پرائیویٹائزیشن، لیکن کیوں

    لیسکو کا بڑا آپریشن، کرپشن پر خاموشی نے سوال اٹھا دیے! ڈبل سورس کنکشن ختم، مگر لگوانے والے افسران محفوظ؟

    پنجاب پولیس طاقت کا محور تبدیل، لاعلم نوسربازکا اہم پولیس افسر کو حکم الٹا پڑ گیا،کوکین کوئین کیس میں بڑے نام ،پولیس افسران معطل

    جب خطہ جل رہا ہو، پاکستان کن موضوعات میں الجھا ہے؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.