Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      جرمن پولیس کی کارروائی: 16 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں روبوٹ تحویل میں

      ایپل کا نیا ہوم پوڈ منی 2 متعارف، سری اے آئی اور جدید فیچرز شامل

      مصنوعی ذہانت امریکا میں ایک کروڑ 10 لاکھ ملازمتیں کھا جائے گی، میکنسی رپورٹ جاری

      آواز سے دوگنی رفتار والا طیارہ، سفر کا وقت 70 فیصد تک کم کرنے کا منصوبہ

      زمین سے 7.5 نوری سال دور دنیا پر پانی کے بادلوں میں تبدیلی کی پہلی تصدیق

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    گوادر : ایرانی تیل کی سپلائی بند، قیمتیں 250 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئیں، ماہی گیروں ، ٹرانسپورٹرز کا کاروبار ٹھپ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کوئٹہ +گوادر: (بیورو چیف رحمت اللہ بلوچ )

    ضلع گوادر میں ایرانی پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی معطل ہونے کے باعث ایندھن کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔
    مقامی ذرائع کے مطابق سپلائی لائن متاثر ہونے سے ایرانی پٹرول کی قیمت جو کچھ دن پہلے تک 180 روپے فی لیٹر تھی، اب بڑھ کر 250 روپے فی لیٹر تک جا پہنچی ہے۔ اسی طرح ایرانی تیل کے ایک ڈرم کی قیمت 38 ہزار سے بڑھ کر 55 ہزار روپے سے بھی تجاوز کر گئی ہے، جس نے عام آدمی کی قوتِ خرید کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
    تیل کی اس مصنوعی قلت اور مہنگائی نے سمندری معیشت اور ٹرانسپورٹ کے شعبے کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے:
    سمندر میں شکار کرنے والے ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ ایندھن اتنا مہنگا ہو چکا ہے کہ اب شکار کے اخراجات پورے کرنا ناممکن ہو گیا ہے۔ ماہی گیروں نے تشویش کا اظہار کیا کہ اگر یہی حالات رہے تو وہ سمندر میں کشتیاں لے جانے کے قابل نہیں رہیں گے۔
    ٹرانسپورٹرز نے بھی ایندھن کی قلت اور قیمتوں میں اضافے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں گاڑی چلانا مشکل ہو رہا ہے، جس کا اثر براہِ راست کرایوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر پڑے گا۔
    گوادر کے شہریوں نے حکومتِ بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایرانی تیل کا متبادل انتظام نہ ہونے کے باعث پورا ضلع شدید مشکلات میں گھرا ہوا ہے۔اگر صورتحال پر فوری قابو نہ پایا گیا تو گوادر کا ٹرانسپورٹ، ماہی گیری اور روزمرہ زندگی کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہو جائے گا، جس سے معاشی بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ اس بحران کے خاتمے کے لیے کیا عملی اقدامات اٹھاتی ہے۔

     

    Related Posts

    قومی اسمبلی اور سینٹ کی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق

    چڑیا گھر میں خونی ڈرامہ: شیر کے جنگلے میں کودنے والا شخص درندے کا لقمہ بن گیا، شہر میں سنسنی

    کرم، افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، فتنہ الخوارج کے بارہ دہشت گرد جہنم واصل، پاک فوج کا افسر شہید

    مقبول خبریں

    ڈی جی NCCIAسید علی ناصر رضوی کی خاتون اسٹریس کونسلرز سے ملاقات، سائبر ہراسانی کے متاثرین کی نفسیاتی معاونت پر زور

    وزیرِ ریلوے کا وعدہ وفا نہ ہو سکا: سیالکوٹ سے راولپنڈی ایکسپریس ٹرین نہ چل سکی، مسافروں کا شدید احتجاج

    پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق

    سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک

    "نام میں کیا رکھا ہے?”برطانیہ میں سب سے مقبول خاندانی نام”خان”

    بلاگ

    ہائی ویز پر تیز ایل ای ڈی لائٹس؛ روشنی یا موت کا سامان؟

    ہماری خاموشی اور معاشرے میں دن بدن پروان چڑھتی ہوئی نا انصافی

    ​”ناکامی کا ذمہ دار کون۔۔۔؟” میاں حبیب کا کالم

    آئین کی بالادستی، سیاسی رواداری اور مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں

    انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز: ادب، قلم اور فکری شعور کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.