لدھیانہ :پنجاب کے ضلع لدھیانہ میں مشہور پنجابی گلوکارہ اندر کور عرف یشویندر کور کو قتل کر دیا گیا ہے۔ اس واقعے نے پوری میوزک انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ گلوکارہ اندر کور کی لاش نیلو نہر سے برآمد ہوئی ہے۔ لاش کی شناخت کے بعد اہل خانہ صدمے سے دوچار ہیں جب کہ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سمرالہ سول اسپتال کے مردہ خانے میں جمع کرا دیا ہے۔
کیس کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اسسٹنٹ سب انسپکٹر پرم ویر سنگھ نے کہا، "15 مئی کو جمال پور پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا تھا۔ خاندان نے شکایت درج کرائی تھی کہ ان کی بیٹی کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کی اور اس معاملے میں دو لوگوں کو گرفتار کر لیا۔”پولیس نے مرکزی ملزم سکھوندر سنگھ سکھا کے والد پریتم سنگھ اور ایک مرکزی ملزم کے دوست کرم جیت سنگھ کو گرفتار کر لیا ہے۔ کرم جیت سنگھ کی اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے 16 مئی کو مقتولہ اندر کور کی کار نیلو نہر سے برآمد کی۔ پولیس نے متوفیہ کی لاش بھی قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سمرالہ سول اسپتال بھجوا دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ مرکزی ملزم سکھویندر سنگھ سکھا ابھی تک فرار ہے

