بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب)ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللہ شاہ کی جانب سے ضلع جھل مگسی کے اسکولوں کو سولر سسٹم کی فراہمی ایک بہترین، دور اندیش اور قابلِ تعریف اقدام ہے۔ اس مثبت قدم سے نہ صرف تعلیمی اداروں میں بجلی کی کمی کا مسئلہ کم ہوگا بلکہ طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول بھی میسر آئے گا۔ خصوصاً شدید گرمی کے موسم میں سولر توانائی اسکولوں کی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ عوامی حلقوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے ضلع میں تعلیمی سہولیات مزید بہتر ہوں گی۔
ڈپٹی کمشنر جھل مگسی کی جانب سے ضلع کے اسکولوں کو سولر سسٹم کی فراہمی

