اسلام آباد (نمائندۂ خصوصی)
اسلامی جمعیتِ طلبہ، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام سالانہ اجتماع کارکنان نہایت نظم و وقار کے ساتھ منعقد ہوا جس میں بڑے پیمانے پر کارکنان اور طلبہ نے شرکت کی اجتماع سے ناظم جامعہ عثمان بن صادق نے مفصل خطاب کیا اور جامعہ کی موجودہ صورتحال پر آئندہ کا لائحۂ عمل پیش کیااپنے خطاب میں عثمان بن صادق نے کہا کہ جامعہ کے اندر طلبہ کو متعدد سنگین مسائل کا سامنا ہے جن میں تعلیمی فیسوں کا بڑھتا ہوا دباؤ، ہاسٹلوں کی خستہ حالی صفائی ستھرائی کی ناقص حالت اور بسوں کی اندرونی آمدورفت کے مسائل شامل ہیں انہوں نے کہا کہ یہ تمام معاملات طلبہ کے تعلیمی و فلاحی ماحول کو متاثر کر رہے ہیں

