نواب شاہ (رپورٹ: نفیس آرائیں)
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) نے سندھ پولیس کے اشتراک سے شہید بینظیرآباد سے تعلق رکھنے والے ممتاز تاجر رہنما، صدر شہید بینظیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نواب شاہ ڈاکٹر محمد ایوب کو شہید بینظیرآباد ڈویژن کے اضلاع نواب شاہ، سانگھڑ اور نوشہرو فیروز کیلئے فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے۔ڈاکٹر محمد ایوب کی بطور فوکل پرسن تعیناتی کا مقصد کاروباری برادری کو درپیش مسائل، شکایات، سیکیورٹی خدشات اور دیگر تجارتی امور کے فوری اور مؤثر حل کو یقینی بنانا ہے تاکہ تاجروں اور صنعتکاروں کو درپیش مشکلات ترجیحی بنیادوں پر حل کی جا سکیں۔اس موقع پر چیئرمین کاٹی اکرام راجپوت، پٹرن اِن چیف یو بی جی ایس ایم تنویر، سینئر نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ثاقب فیاض مگوں، نائب صدر بلال خان، آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو، ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ سمیت کاروباری برادری کے نمائندگان اور سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

