Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پاکستانی طلبا نے عالمی نیوکلئیر سائنس اولمپیاڈ میں تینوں تمغے جیت لئے

      خلامیں اناج اگاکر چین نے کردیا کرشمہ ، زمین سے دور کیسے لہلائی فصل ؟ راز کیا

      گیمرز کے لیے بڑی خوشخبری: ’جی ٹی اے 6‘ کی نئی اور طویل جھلک کب اور کہاں جاری ہوگی؟ پتہ چل گیا

      دنیا کا پہلا ’روبوٹ اسکول‘ کھل گیا: 30 ہیومینائڈ روبوٹس کی پہلی کلاس، سلیبس کیا اور امتحان کیسے ہوگا؟

      آرٹیفیشل انٹیلی جنس عالمی خطرہ: میٹا کے اے آئی ماڈل نے دوسری کمپنی کو ہیک کر لیا!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی، نئے صوبے بنانے کے لیے عوام کی رائے لی جائے، مخدوم جمیل الزمان

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    زہریلا پانی پینے سے دو معصوم طالبات کی ہلاکت، شہر میں تشویش کی فضا برقرار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    جھڈو (رپورٹ / قیصر راجہ راجپوت)

    جہڈو کے مین گرلز پرائمری اسکول میں مبینہ طور پر آلودہ اور زہریلا پانی پینے سے دو معصوم طالبات کے جاں بحق ہونے اور متعدد طالبات کے بیمار ہونے کے واقعے پر شہر میں تشویش کی فضا برقرار ہے، جبکہ ٹان چیئرمین اور اسسٹنٹ کمشنر جھڈو کے اسکول دورے کے دوران دیے گئے بیانات کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ شہریوں اور متاثرہ خاندانوں نے معاملے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جھڈو کے مین گرلز پرائمری اسکول میں سات روز قبل مبینہ طور پر اسکول کی پانی کی ٹینکی سے آلودہ پانی پینے کے باعث طالبات حفصہ تالپور اور نرگس سیال جاں بحق ہوگئیں، جبکہ پہلی جماعت کی طالبات شازیہ اور اس کی کزن ایمن لنڈ، اسی طرح پانچویں جماعت کی طالبات سندھیا اور سہانی میگھواڑ سمیت دیگر کئی طالبات گیسٹرو اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئیں۔واقعے کے بعد والدین میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔ آج اسسٹنٹ کمشنر جھڈو فیصل گجر اور ٹان چیئرمین میر کامران تالپور نے اسکول کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پانی، صفائی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔اسکول کے دورے کے دوران اسکول انتظامیہ کی جانب سے افسران اور مہمانوں کو منرل واٹر کی بوتلیں فراہم کی گئیں، جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ سوشل میڈیا صارفین اور شہریوں نے اس عمل پر سخت تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اگر اسکول کا پانی واقعی صاف اور محفوظ ہے تو پھر تحقیقات کے لیے آنے والے افسران کو وہی پانی پلانے کے بجائے منرل واٹر کیوں دیا گیا؟شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے ہی اسکول انتظامیہ کو کلین چٹ دے رہی ہے، جس سے تحقیقات کی شفافیت پر سوالات جنم لے رہے ہیں۔ متعدد صارفین نے مطالبہ کیا کہ پانی کے نمونے لیبارٹری بھیج کر فرانزک ٹیسٹ کرایا جائے تاکہ اصل حقائق سامنے آسکیں۔دوسری جانب جاں بحق طالبات کے ورثا اور شہریوں نے اعلی سطحی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسکول انتظامیہ یا متعلقہ ادارے غفلت کے مرتکب پائے جائیں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    Related Posts

    آپریشن ردالفتنہ3 کےتحت بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری، 15خوارج جہنم واصل

    نواب شاہ ریلوے اسٹیشن کا طویل عرصے سے بند پیدل پل، مرمتی کام شروع

    ہانگ کانگ جونیئر اسکواش اوپن: پاکستان کے عمیر عارف انڈر 17 چیمپیئن بن گئے

    مقبول خبریں

    پاکستانی طلبا نے عالمی نیوکلئیر سائنس اولمپیاڈ میں تینوں تمغے جیت لئے

    شرارتی بچے نے جہاز کی پرواز کو واپس مڑنے پر مجبور کردیا

    بھارت میں مسلم دشمنی : بجرنگ دل کے غنڈوں کی چکن بریانی کی دکان میں توڑ پھوڑ، مالک گرفتار!

    ہانگ کانگ جونیئر اسکواش اوپن: پاکستان کے عمیر عارف انڈر 17 چیمپیئن بن گئے

    بھوپالوالہ سے گزرنے والےنالہ کا پانی  آبادی اور قبرستان میں داخل

    بلاگ

    سرکاری سکولوں کی شاندار کامیابی — ضلع لیہ کے روشن مستقبل کی نوید

    اور:- یہ نمبروں کی دوڑ ، کہیں تعلیم کا زوال تو نہیں

    بیٹی کی ہاتھ میں قرآن اٹھاکرتحفظ کی فریاد،قانون حرکت میں نہ آیا،باپ قتل

    ”اعلیٰ افسران سے کانسٹیبل تک ڈرگ ٹیسٹ کا مطالبہ“

    ”غازی آباد سے اٹھی چنگاری، کیا پنجاب پولیس میں احتساب کا طوفان آئے گا ؟“

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.