ہالی وڈ، کیلے فورنیا :ہالی ووڈ اداکار جیسن سٹیتھم (Jason Statham) کی اپنی گاڑی پر فلسطین کا جھنڈا لگانے سے متعلق خبریں اور ویڈیوز درست نہیں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں نظر آنے والا شخص جیسن سٹیتھم نہیں ہے۔ مختلف میڈیا رپورٹس اور فیکٹ چیکس کے مطابق، یہ شخص امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس کا ایک مقامی رہائشی ہے جس نے ایک احتجاجی ریلی کے دوران اپنی گاڑی پر فلسطینی پرچم لگایا تھا۔
ویڈیو میں موجود شخص کی جسامت اور سر کے بال نہ ہونے کی وجہ سے مداحوں نے اسے غلطی سے جیسن سٹیتھم سمجھ لیا۔ کیونکہ اس کی اداکار جیسن سٹیتھم سے مشابہت کمال تھی ۔
جیسن سٹیتھم نے فلسطین اور اسرائیل کے حالیہ تنازع پر ابھی تک کوئی باضابطہ عوامی بیان نہیں دیا ہے اور نہ ہی اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایسی کوئی ویڈیو شیئر کی ہے۔اگرچہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز جیسے TikTok اور Instagram پر یہ دعوے کثرت سے شیئر کیے گئے، لیکن RumorGuard اور Logically Facts جیسے معتبر اداروں نے ان کی تردید کر دی ہے۔

