اسلام آباد :ایران کے میں ہزاروں سی آئی اے ایجنٹ موجود ہیں جو اسرائیل اور امریکا کے لئے کام کرتے ہیں سینئیر صحافی حامد میر کا اپنے وی لاگ میں انکشاف
سینئیر صحافی حامد میر نے سی آئی اے کےڈبل ایجنٹ کی کہانی بیان کی ہے جو پاسداران انقلاب ایران کے اہم عہدے تک پہنچ گیا اور ایران کے اہم راز امریکا تک پہنچا دئیے
سینئر صحافی حامد میر نے اپنے پوڈ کاسٹ میں رضا خلیلی کی کتاب ” ٹائم تو بٹرے“ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ڈبل ایجنٹ نے سی آئی اے کیلئے جاسوسی کرنے کی کہانی قدم بقدم بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس نے ایران کی اہم اور حساس ترین معلومات اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد تک کیسے پہنچائیں پاسداران انقلاب کے ادارے میں اتنے بڑے عہدے تک پہنچ جانا بہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے ۔
انہوں نے دعوی کیا کہ گذشتہ تین دہائیوں میں امریکا اوراسرائیل نے ایران میں ہزاروں ایجنٹ بھرتی کئے ہیں ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ یکطرفہ معاملہ نہیں ایران نے بھی اسرائیل اور امریکا میں اپنے جاسوس بھرتی کررکھے ہیں ۔۔ جبکہ ایران اسرائیلی اور امریکی ایجنٹس کا پتہ چلا کر ان کے خلاف دن رات کارروائی میں مصروف ہے اور اب تک سینکڑوں اسرائیلی اور سی آئی اے ایجنٹس گرفتار ہوچکے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسیوں میں ایک خاموش جنگ چل رہی ہے تاہم فرق یہ ہے کہ موساد کو امریکی سی آئی اے کی بھی مدد حاصل ہے۔
ایران اور اسرائیل کی خفیہ ایجنسیوں کی خاموش جنگ؟ سی آئی اے ڈبل ایجنٹ کہانی جو پاسداران انقلاب کا اعلیٰ افسر بنا، صحافی حامد میر کی زبانی

