سندھ کے ضلع شکارپور میں پولیس کی اپنی ہی ٹیم کی مبینہ فائرنگ سے ایس ایچ او جاں بحق ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گلودڑو کے قریب مبینہ طور پر غلط فہمی کی بنیاد پر کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ لکھی غلام شاہ علی حسن اپنی ہی پولیس فورس کی گولیوں کا نشانہ بن کر جاں بحق ہو گئے، اس حوالے سے ایس ایس پی محمد کلیم نے بتایا کہ یہ المناک واقعہ صبح تقریبا 5 بجے پیش آیا، ایس ایچ او علی حسن اپنی نئی ذاتی گاڑی میں سفر کر رہے تھے، گلودڑو پولیس کے اہلکاروں نے اندھیرے میں گاڑی کو مشکوک سمجھتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا اور پھر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں علی حسن موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

