Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مدینہ منورہ سے سونے، یورینئیم سمیت کمیاب اور نایاب دھاتوں کے ذخائر دریافت

      سموگ کے خلاف سیف سٹی کا کریک ڈاؤن: مصنوعی ذہانت ،ڈرونز کی مدد سے صرف 3 دن میں ماحولیاتی آلودگی کی 1,220 خلاف ورزیاں بے نقاب

      ہائیبرڈ گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری، لمبے انتظار کے بعد سیلز ٹیکس میں کمی!

      چینی قونصل جنرل اور علی ڈار کی ملاقات، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

       خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کفایت شعاری مہم یا کچھ اور؟ امریکا نے پشاور میں قونصل خانہ بند کردیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پشاور:امریکی محکمۂ خارجہ نے پاکستان کے شہر پشاور میں سکیورٹی خدشات کی وجہ سے اپنے قونصل خانے کو مرحلہ وار بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
    منگل کو محکمۂ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق قونصلیٹ کے سفارتی عملے کی سلامتی کے حوالے سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
    بیان کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانہ اب صوبہ خیبر پختونخوا سے متعلق تمام سفارتی مصروفیات کو دیکھے گا۔محکمہ خارجہ کے مطابق ’یہ فیصلہ ہمارے سفارتی عملے کی حفاظت اور وسائل کے مؤثر انتظام کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔‘
    امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق پشاور میں قونصل خانہ نہ ہونے کے باوجود پاکستان کے حوالے سے امریکی انتظامیہ کی پالیسی ترجیحات اپنی جگہ برقرار ہیں۔
    بیان کے مطابق ’ہم خیبر پختونخوا کے عوام اور حکام کے ساتھ با معنی روابط جاری رکھیں گے تاکہ اقتصادی تعلقات کو فروغ دیا جا سکے، علاقائی سلامتی کو تقویت دی جا سکے اور امریکی عوام کے مفادات کو آگے بڑھایا جا سکے۔‘
    بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی محکمۂ خارجہ اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں موجود اپنے سفارتی دفاتر کے ذریعے امریکا، پاکستان تعلقات مضبوط بنانے کے لیے پُر عزم رہے گا۔
    خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق یہ اقدام اُس وقت سے زیر غور تھا جب سے ٹرمپ انتظامیہ نے تقریباً تمام وفاقی اداروں کے حجم میں کمی شروع کی۔ گذشتہ برس محکمۂ خارجہ میں کی جانے والی کٹوتیوں میں ہزاروں سفارتی اہلکاروں کی برطرفی اور امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کا مکمل خاتمہ شامل تھا۔
    اے پی کی 12 مارچ کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ نے قونصل خانے کی بندش سے کانگریس کو آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس اقدام سے سالانہ 75 لاکھ ڈالرز کی بچت ہو گی۔
    اے پی نے محکمۂ خارجہ کے نوٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پشاور قونصل خانے میں 18 امریکی سفارت کار اور دیگر سرکاری اہلکار، جبکہ 89 مقامی ملازمین تعینات ہیں۔ اس نوٹس کے مطابق قونصل خانے کی بندش پر 30 لاکھ ڈالرز خرچ ہوں گے، جن میں سے 18 لاکھ ڈالرز اُن بکتر بند ٹریلرز کی منتقلی پر خرچ کیے جائیں گے جو عارضی دفتری جگہ کے طور پر استعمال ہو رہے تھے۔
    بقیہ رقم قونصل خانے کی گاڑیوں کے بیڑے، الیکٹرانک اور ٹیلی کمیونیکیشن آلات اور دفتری فرنیچر کو اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور کراچی اور لاہور میں موجود دیگر قونصل خانوں میں منتقل کرنے پر خرچ کی جائے گی۔

    Related Posts

      عوام کو بڑی راحت دینے کا فیصلہ، ’وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم‘ کا باقاعدہ آغاز 16 ستمبر سے ہوگا

     بی جے پی کو اسمبلی اجلاس کی مدت پر سوال اٹھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں: وزیراعلیٰ عمر عبداللہ

    بھارت میں مسلمانوں کی مذہبی شناخت مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے: یو سی سی پر اسد الدین اویسی کا شدید ردِعمل

    مقبول خبریں

      عوام کو بڑی راحت دینے کا فیصلہ، ’وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم‘ کا باقاعدہ آغاز 16 ستمبر سے ہوگا

     بی جے پی کو اسمبلی اجلاس کی مدت پر سوال اٹھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں: وزیراعلیٰ عمر عبداللہ

    بھارت میں مسلمانوں کی مذہبی شناخت مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے: یو سی سی پر اسد الدین اویسی کا شدید ردِعمل

      کنگن پور: ایمبولینس اور لوڈر رکشے میں خوفناک تصادم، ڈرائیور اور بزرگ خاتون جاں بحق

     عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم گرانے کی تیاری، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

    بلاگ

    DNA: زندگی کی کتاب

    کارو درہ: لاشوں کی بے حرمتی

    معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی خاموشی نہیں، تحفظ اور انصاف کی سخت ضرورت ہے

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    سی سی پی او پشاور میاں سعید اور جنسی تشدد میں ملوث ملزمان کی ہلاکت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.