ٹھٹھہ: نقاش مسیح کی رپورٹ
تھانہ ٹھٹھہ کی حدود شاہ مراد لنک روڈ، ماذا جوس فیکٹری کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک خطرناک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت مختیار عرف مکھن ولد علی بخش سموں، سکنہ مسن محلہ ٹھٹھہ کے طور پر ہوئی ہے، جو عرصہ دراز سے منشیات خصوصاً "کرسٹل آئس” کی سپلائی، راہزنی اور موٹر سائیکل سنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم ٹھٹھہ، مکلی، گھارو اور گردونواح کے علاقوں میں ایک منظم جرائم پیشہ نیٹ ورک کا حصہ تھا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا پسٹل بھی برآمد کر لیا ہے۔بپولیس حکام کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے، جبکہ اس کے مکمل کرمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں اور جلد باقی ملزمان کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔
ٹھٹھہ: سی سی ڈی طرز پولیس مقابلہ، بدنام زمانہ منشیات و ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار


