بہاولنگر:(غزیز اللہ ساقی)
تھانہ صدر کی حدود میں خون سفید ہو گیا، جہاں ایک 13 سالہ کمسن بچی کو اس کا ماموں زاد کزن ہراساں کرتا رہا۔ اس گھناؤنے واقعے نے پورے علاقے میں شدید غم و غصے اور تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ملزم نے معصوم بچی کو بہلا پھسلا کر تنہائی میں ہراساں کیا اور اس کی نازیبا ویڈیو بھی بنا لی۔ سفاک ملزم نہ صرف اس شرمناک فعل پر اکتفا کیا بلکہ ویڈیو کی آڑ میں کمسن بچی کو مسلسل بلیک میل بھی کرتا رہا۔
واقعے کا علم ہونے پر جب اہل خانہ نے پولیس سے رابطہ کیا تو تھانہ صدر پولیس نے فوری اور بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو دبوچ لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے تمام شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور اسے قانون کے مطابق سخت ترین سزا دلوائی جائے گی تاکہ آئندہ کوئی ایسی ہمت نہ کر سکے۔



