اینکر پرسن سید اقرارالحسن کے ساتھ جملہ بازی کرنے والے ایف آئی اے اہلکار کو معطل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ اقرار الحسن کی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے اہلکار سے الجھنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔وائرل ویڈیو میں اقرار الحسن کو ایف آئی اے اہلکار سے تلخ لہجے میں گفتگو کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے،اقرار الحسن کاکہناتھا کہ ہمت تو کرو ناں یار اگر خان کے فالور ہو تو تھوڑی سی دلیری تو دکھاؤ،مرد کے بچے بنوں ناں،جو بات کی ہے مانو تو سہی۔
اس پر ایف آئی اے اہلکار کاکہناتھا کہ سر آپ بحث کررہے ہیں، سابق صحافی نے کہاکہ آپ بحث کررہے ہیں،میرے ٹیکس کے پیسوں سے یونیفارم پہن کر کھڑے ہیں اور میرے خلاف بات کریں گے۔اہلکار کاکہناتھا کہ سر میں اپنی ڈیوٹی کررہا ہوں،اقرارالحسن کاکہناتھا کہ آپ اپنی ڈیوٹی نہیں کررہے تھے

