واشنگٹن ڈی سی : hمریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر آبنائے ہرمز کا ایک نقشہ شائع کیا ہے اور اسے نئے نام ’آبنائے ٹرمپ‘ سے منسوب کیا ہے۔
بی بی سی اردو کے مطابق اس سے قبل بھی ٹرمپ اپنی ایک تقریر کے دوران ’آبنائے ٹرمپ‘ کی اصطلاح استعمال کر چکے ہیں۔ اُس موقع پر انھوں نے ہنستے ہوئے کہا تھا کہ میڈیا ابتدا میں اسے شاید ’غیر ارادی غلطی‘ سمجھے لیکن سب جانتے ہیں کہ وہ کبھی کبھار ہی کوئی غلطی کرتے ہیں

