Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکا کے امیر ترین شخص ہونے کے ساتھ دنیا کے پہلے کھرب پتی ہونے کا اعزاز

      کیا اب فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کا استعمال مہنگا ہونے والا ہے؟ ’میٹا ون‘ متعارف کرا دی گئی

      عالمی سیکیورٹی گورننس کا قیام ،نئے عالمی ہتھیاروں کی دوڑ پر ضابطے لاگو کیے جائیں: چین کا مطالبہ

      بلیک ہول اورستاروں کی پیدائش بارے تحقیق میں اہم انکشاف

      مدینہ منورہ سے سونے، یورینئیم سمیت کمیاب اور نایاب دھاتوں کے ذخائر دریافت

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    روسی و ایرانی تیل خریداری کی اجازت میں توسیع نہیں کرینگے، امریکا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن ڈی سی :امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ سمندر میں موجود روسی، ایرانی تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کی اجازت دینے والی رعایت کی مدت میں توسیع کرنے کا امریکا کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
    وہ امریکی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سمندر میں موجود ایرانی تیل کے لیے دی گئی ایک بار کی رعایت کو آگے بڑھانے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ بیسنٹ نے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ ’’ایرانیوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ ہم نے ناکہ بندی کر رکھی ہے اور وہاں سے کوئی تیل باہر نہیں آ رہا۔‘‘
    امریکی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ’’ہمیں لگتا ہے کہ اگلے دو تین دن میں انہیں پیداوار بند کرنی پڑے گی جو ان کے تیل کے کنوؤں کے لیے بہت برا ہو گا۔‘‘ بیسنٹ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے خلاف امریکا-اسرائیل جنگ کے حوالے سے دنیا فکر مند ہے اور آبنائے ہرمز بند ہونے کی وجہ سے عالمی توانائی کی منڈی بحران کا شکار ہے۔
    واضح رہے کہ امریکا نے خام تیل کی قیمتیں 100 امریکی ڈالر فی بیرل سے اوپر جانے کے بعد عالمی توانائی کی منڈیوں کو مستحکم کرنے کی غرض سے مارچ میں روسی تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کے لیے رعایت دی تھی۔ اس کے بعد بیسنٹ نے ’وائٹ ہاؤس‘ میں کہا تھا کہ پابندیوں سے دی گئی رعایت کی مدت میں توسیع کا ان کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، لیکن اس کے محض 2 دن بعد ہی وزارت خزانہ نے چھوٹ کی مدت بڑھا دی تھی۔

    Related Posts

    گرین لینڈ اور انٹارکٹیکا سے   12 لاکھ کروڑ ٹن برف غائب ، دنیا کو بڑا خطرہ لاحق!

    ہندوستانی کرکٹر ایشان کشن نے ’بسم اللہ الرحمن الرحیم‘ کیوں کہا؟

    ہند-افغان تیسرا ٹی-20: ابھیشیک شرما کی 30 گیندوں پر سنچری، تاریخ رقم

    مقبول خبریں

    گرین لینڈ اور انٹارکٹیکا سے   12 لاکھ کروڑ ٹن برف غائب ، دنیا کو بڑا خطرہ لاحق!

    ہندوستانی کرکٹر ایشان کشن نے ’بسم اللہ الرحمن الرحیم‘ کیوں کہا؟

    ہند-افغان تیسرا ٹی-20: ابھیشیک شرما کی 30 گیندوں پر سنچری، تاریخ رقم

      میاں چنوں: ریڑھی بانوں کا بلدیہ ملازمین پر رشوت ستانی کا الزام، اسسٹنٹ کمشنر کا انکوائری کا حکم

    عالمی میڈیا میں ہلچل: وکی لیکس کے بانی جولیان آسانج کا ٹویٹر اکاؤنٹ بحال

    بلاگ

    پاکستان اور سعودیہ کو ایک جیسی صورت حال کا سامنا

    جرم کے سامنے دیوار بننے والے افسر کے ساتھ کھڑے ہو جائیے

    ایندھن کی بچت کے ساتھ تعلیم کا تسلسل کیسے برقرار رکھا جائے؟

    بزمِ سعد شاہوالا جنوبی: ادب کی شمع روشن رکھنے والی ایک توانا آواز

    مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں اچانک ایک نیا اور سنسنی خیز موڑ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.