Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      سنہری موقع ،ٹویوٹا نے فارچیونر کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کردی

      پاک بحریہ کی جدید ترین آبدوز ”ہنگور“ کو کمیشن کی تقریب

      ہوشیار! آپ کے برابر سے گزرتی گاڑی آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی کر سکتی ہے: کینیڈا میں ’ایس ایم ایس بلاسٹر‘ گینگ پکڑا گیا، 13 ملین فون متاثر!

      ڈیجیٹل دنیا میں ’مادری زبانوں‘ کا مسیحا: رحمت عزیز خان چترالی کا وہ کارنامہ جس نے پاکستان کا نام روشن کر دیا!

      مصنوعی ذہانت، نظریہ اور منافع—اوپن اے آئی تنازع اور پاکستان کا مستقبل

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مرنے کے بعد سدھو موسے والا کا ریکارڈ، نئے ٹیزر کے 2 منٹ میں ایک لاکھ 20 ہزار ویوز

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    امرتسر:انڈین پنجاب سے تعلق رکھنے والے مقتول گلوکار و سیاست دان سدھو موسے والا کے گانے کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی دو منٹ میں سپر ہٹ ہو گیا۔
    ٹریبیون انڈیا کے مطابق اس گانے کا طویل عرصے سے انتظار کیا جا رہا تھا۔
    سدھو موسے والا کی ٹیم نے جمعے کی صبح ’آئیز آن می‘ کا ٹیزر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کیا۔
    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس گانے کے بارے میں توقع کی جا رہی ہے کہ یہ ان کے قتل اور اس سے قبل ان کو ختم کرنے کے لیے ہونے والی مبینہ سازشوں سے متعلق ہے۔ گانے کے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی منٹوں میں سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی اور بہت بڑی تعداد میں اس کو صارفین نے دیکھا۔
    آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس کو صرف دو منٹ کے دوران 15 ہزار لائیکس ملے جبکہ یوٹیوب چینل پر اس کو دو منٹ میں ہی اس کو ایک لاکھ 20 ہزار مرتبہ دیکھا گیا۔

    اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق 34 سیکنڈ پر مشتمل اس ٹیزر میں سدھو موسے والا کو ایکشن سے بھرپور انداز میں دکھایا گیا ہے۔آغاز ایک نقاب پوش شخص سے ہوتا ہے، جس کے ہاتھ میں پستول ہے اور وہ اس کو پنجاب کے نقشے پر مانسا ضلع کے اوپر رکھتا ہے، اس کے بعد سدھو موسے والا ایک جیپ چلاتے دکھائی دیتے ہیں اور پھر جب کچھ لوگ ان کا راستہ روکنے اور ہتھیار تاننے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ اے کے رائفل سے فائرنگ کرتے نظر آتے ہیں۔
    ٹیز میں ایک شعر بھی سنائی دیتا ہے ’منڈا بلیک کیٹ تیری، تیرے گولی مروا دو گی۔‘
    قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ موسے والا کی پچھلی میوزک ویڈیو بھی دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی دوسری ویڈیو بنی، جس پر ایک کروڑ سے زائد لوگوں نے کمنٹس کیے۔
    سدھو موسے والا کے قتل کے بعد سے ان کی ٹیم اب تک ان کے 12 گانے ریلیز کر چکی ہے جن میں سے ہر ایک کو بہت زیادہ توجہ ملی ہے۔
    سدھو موسے والا کا ہولوگرام پر مبنی ورلڈ ٹور جس کا عنوان ہے ’سائنڈ ٹو ورلڈ ٹور‘ ہے، کے بارے میں امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس کا اعلان بھی جلد کر دیا جائے گا۔اس ٹور میں ہولوگرام ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا تاکہ پروجیکشن تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے دنیا بھر کے شائقین کے لیے ان کو سٹیج پر دوبارہ لایا جائے۔
    توقع کی جا رہی ہے کہ اس ٹور میں امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سمیت آٹھ ممالک شامل ہوں گے۔

    Related Posts

    ایران نے نظرثانی تجاویز ثالث پاکستان کو پہنچادیں، امریکاکی تصدیق، تفصیلات ظاہر کرنے سے انکار

    بیواؤں اور یتیموں کی دعائیں رنگ لے آئیں! مریم نواز کا 5 ارب روپے کا ’رحمت کارڈ‘ منصوبہ، ہر مستحق کو ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان

    سنہری موقع ،ٹویوٹا نے فارچیونر کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کردی

    مقبول خبریں

    ایران نے نظرثانی تجاویز ثالث پاکستان کو پہنچادیں، امریکاکی تصدیق، تفصیلات ظاہر کرنے سے انکار

    بیواؤں اور یتیموں کی دعائیں رنگ لے آئیں! مریم نواز کا 5 ارب روپے کا ’رحمت کارڈ‘ منصوبہ، ہر مستحق کو ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان

    سنہری موقع ،ٹویوٹا نے فارچیونر کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کردی

    اداکارہ کرشمہ کپور کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

    ایران امریکا کشیدگی، تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ جاری

    بلاگ

    کچہ کے عناصر کے لیے ’سرنڈر‘ یا ’صفایا‘ کا آخری پیغام: آئی جی پنجاب کی ہتھیار ڈالنے والوں کو قانونی تحفظ کی بڑی پیشکش، مزاحمت کرنے والوں کے لیے ’آہنی ہاتھ‘ تیار!

    کے پی آئی کا دباؤ،، پنجاب میں گورننس کارکردگی کے بجائے نمبرز تک محدود

    موبائل فون اور دم توڑتی پرائیویسی۔!!!!

    لاہور، میانوالی، ننکانہ صاحب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالات

    متحدہ عرب امارات کا اوپیک سے علیحدگی کا فیصلہ کیوں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.