Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آواز سے دوگنی رفتار والا طیارہ، سفر کا وقت 70 فیصد تک کم کرنے کا منصوبہ

      زمین سے 7.5 نوری سال دور دنیا پر پانی کے بادلوں میں تبدیلی کی پہلی تصدیق

      مصنوعی ذہانت کا کمال: جیف بیزوز کی حیران کن پیشگوئی، لوگ ہفتے میں صرف 3 دن کام کرکے بھی شاندار کمائی کر سکیں گے

      ایپل کا تاریخی قدم: پہلی بار ٹچ اسکرین میک بُک کی تیاری

      کیسا ہوگا سام سنگ کا جدید ترین فون? گلیکسی ایس 27 الٹرا کے نئے ڈیزائن، طاقتور بیٹری اور شاندار فیچرز سے متعلق تفصیلات لیک

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کلورکوٹ میں نو دولتیوں کی فرعونیت: مجرا کینسل ہونے کا غصہ ڈیوٹی پر مامور لیڈی کانسٹیبل پر نکال دیا، سرِعام نوٹ نچھاور کر کے قانون کی دھجیاں اڑا دیں!

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کلورکوٹ (رپورٹ: ملک سمیع اللہ ):
    ضلع بھکر کی تحصیل کلورکوٹ میں نو دولتیوں کی جانب سے دولت کی نمائش اور قانون کی تذلیل کا ایک ایسا شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے جس نے پورے علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔

    مجرے کی محفل رکوانے کا غصہ پولیس کی وردی پر نوٹ نچھاور کر کے نکالا گیا، جس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ساکھ پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کلورکوٹ کے ’چنگڑ‘ قبیلے سے تعلق رکھنے والے چند افراد، جن کے پاس حال ہی میں اچانک دولت کی ریل پیل ہوئی ہے، اپنی نمود و نمائش اور بڑی گاڑیوں کے ذریعے عام شہریوں پر رعب جمانے کے لیے مشہور ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز ان کی جانب سے ایک غیراخلاقی ’مجرے‘ کا پروگرام ترتیب دیا گیا تھا، جس کے خلاف مقامی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ زاہد شریف رانا نے بھرپور آواز اٹھائی۔ عوامی دباؤ اور پولیس کی مداخلت کے باعث اس پروگرام کو کینسل کرنا پڑا۔

    ذرائع کے مطابق اس پابندی کا بدلہ لینے کے لیے آج صبح جب ان نو دولتیوں کی بارات تھانہ کلورکوٹ کے سامنے سے گزری، تو انہوں نے اخلاقیات کی تمام حدیں پار کر دیں۔حراساں کرنے کا انوکھا اندازاپناتے ہوئے سڑک پر ڈیوٹی انجام دینے والی ایک لیڈی کانسٹیبل کو نشانہ بنایا گیا۔ ایک نہیں بلکہ کئی گاڑیوں سے بدمست باراتیوں نے لیڈی کانسٹیبل پر نوٹ نچھاور کیے۔

    خاتون اہلکار کی بے بسی دیکھنے والی تھی  ڈیوٹی پر موجود لیڈی کانسٹیبل اس اچانک ہونے والی تذلیل پر بت بن کر رہ گئی۔اس واقعے نے پورے شہر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آ رہا ہے:

    ”اگر پولیس کی اپنی بیٹی اور وردی پوش اہلکار ان نو دولتیوں کے شر سے محفوظ نہیں، تو کلورکوٹ کی عام خواتین کی عزت و آبرو کی ضمانت کون دے گا؟“

    Related Posts

    "اٹک پل پر اٹکے پہلوانوں کی واپسی، 240 پش اپس لگا کر آفتاب پھلرواں بازی لے گئے”

    دہلی میٹرو میں سیٹ کا تنازعہ: معمولی تکرار پر 48 سالہ شخص کی موت، سابق آئی اے ایس افسر اور وکیل بیٹا گرفتار

    ملتان: وہاڑی چوک کے قریب پلاسٹک کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، فائر فائٹنگ آپریشن جاری

    مقبول خبریں

    "اٹک پل پر اٹکے پہلوانوں کی واپسی، 240 پش اپس لگا کر آفتاب پھلرواں بازی لے گئے”

    دہلی میٹرو میں سیٹ کا تنازعہ: معمولی تکرار پر 48 سالہ شخص کی موت، سابق آئی اے ایس افسر اور وکیل بیٹا گرفتار

    بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی نئی ویب سیریز میں جلوہ گر ہوں گی

    رات گئے کھانا کھانے سے جگر کے امراض کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھ جاتا ہے: طبی تحقیق

    ملتان: وہاڑی چوک کے قریب پلاسٹک کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، فائر فائٹنگ آپریشن جاری

    بلاگ

    انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز: ادب، قلم اور فکری شعور کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت

    حکمرانوں کیلئے ایک نہ بھولنے والا اور انمٹ سبق۔!!!

    پاکستان کا سوال: عوام کے لیے سوچنے والا مخلص قیادت کا خواب کب پورا ہوگا؟

    ریت کی دیوار پر بیٹھا پختونخوا کا اقتدار اور آرٹیکل 232 کی گونج

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.