Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      گوتم اڈانی سے ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز کس نے چھینا؟

      امریکا کے امیر ترین شخص ہونے کے ساتھ دنیا کے پہلے کھرب پتی ہونے کا اعزاز

      کیا اب فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کا استعمال مہنگا ہونے والا ہے؟ ’میٹا ون‘ متعارف کرا دی گئی

      عالمی سیکیورٹی گورننس کا قیام ،نئے عالمی ہتھیاروں کی دوڑ پر ضابطے لاگو کیے جائیں: چین کا مطالبہ

      بلیک ہول اورستاروں کی پیدائش بارے تحقیق میں اہم انکشاف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    آبنائے ہرمز میں ایرانی فائرنگ،خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    لندن +ریاض :آبنائے ہُرمز میں کم سے کم تین کنٹینر بردار بحری جہازوں پر فائرنگ کی اطلاعات کے بعد بدھ کو بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا اور برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے زیادہ ہو گئی۔
     خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وقت کے مطابق بدھ کی صبح 11 بج کر 42 منٹ پر برینٹ خام تیل کی قیمت 1.59 ڈالر یا 1.6 فیصد اضافے کے ساتھ 100.07 ڈالر فی بیرل پر تھی۔
    ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ فیوچرز 1.51 ڈالر، یا 1.7 فیصد اضافے کے ساتھ 91.18 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ منگل کو برینٹ خام تیل اور ویسٹ ٹیکساس کی قیمت میں قریباً 3 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
    میری ٹائم سکیورٹی ذرائع اور یوکے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے بتایا کہ بدھ کو آبنائے ہُرمز میں کم سے کم تین کنٹینر بردار بحری جہاز فائرنگ کی زَد میں آئے۔
    ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے حملے اور بعدازاں امریکی بحریہ کی جانب سے اُس کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے جواب میں غیرملکی بحری جہازوں کے آبنائے ہُرمز سے گزرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
    اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کی میعاد ختم ہونے سے چند گھنٹے قبل اس میں غیرمعینہ مدت کے لیے توسیع کرنے کا اعلان کیا تھا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت دوبارہ شروع کی جا سکے۔
    یہ اعلان بظاہر یک طرفہ معلوم ہوتا ہے، اور فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا ایران، یا امریکہ کے اتحادی اسرائیل، دو ہفتے قبل شروع ہونے والی جنگ بندی میں توسیع پر راضی ہوں گے۔

     

     

    Related Posts

    اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے ایرانی وفد کو ویزے جاری

    گوتم اڈانی سے ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز کس نے چھینا؟

    ”ماردیا جائے یا چھوڑ دیا جائے“ ایران پر اہم فیصلے کے قریب ہوں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

    مقبول خبریں

    اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے ایرانی وفد کو ویزے جاری

     پاکپتن: ڈپٹی کمشنر آص کا پٹرول پمپس کا معائنہ، وزيراعظم فیول ریلیف پیکج کی شفاف فراہمی کی ہدایت

    سامارو: پینے کے پانی کا بحران شدید، نئی واٹر سپلائی اسکیم کا کام التوا کا شکار

    گوتم اڈانی سے ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز کس نے چھینا؟

    سعودی عرب کا دفاع کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے !!ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح پیغام

    بلاگ

    پاکستان اور سعودیہ کو ایک جیسی صورت حال کا سامنا

    جرم کے سامنے دیوار بننے والے افسر کے ساتھ کھڑے ہو جائیے

    ایندھن کی بچت کے ساتھ تعلیم کا تسلسل کیسے برقرار رکھا جائے؟

    بزمِ سعد شاہوالا جنوبی: ادب کی شمع روشن رکھنے والی ایک توانا آواز

    مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں اچانک ایک نیا اور سنسنی خیز موڑ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.