سکھر:سکھر میں پنک اسکوٹیز تقسیم کی تقریب، طالبہ سے اسکوٹی بے قابو، MNA نعمان اسلام شیخ سے ٹکر ہوتے ہوتے رہ گئی۔
رپورٹ کےمطابق سکھر شہر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر خواتین کے لئے پنک اسکوٹیز کی تقسیم کی تقریب جاری تھی جس میں ایم این اے نعمان اسلام شیخ بطورمہمان خصوصی شریک تھے۔
تاہم اس وقت ایک بڑا سانحہ ہوتے ہوتے رہ گیا جب پنک اسکوٹی حاصل کرنےوالی ایک لڑکی نے اپنی اسکوٹی کارخ سیدھا اسٹیج پر بیٹھے نعمان اسلام شیخ کی طرف کردیا اورپلک جھپکتے میں اسکوٹی سمیت ان کی نشست پر پہنچ گئی جس پر ایم این اے موصوف گڑبڑا کر کھڑے ہوگئے جبکہ اسٹاف کی بھی دوڑیں لگ گئیں۔

