کراچی:ملک میں سونے کے نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 3 ہزار 462 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 1 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 637 روپے ہو گئی ہے۔
مارکیٹ میں خریداری کا رجحان بھی متاثر ہوا ہے جبکہ عوامی سطح پر مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

