Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      دنیا کے تیز ترین آدمی یوسین بولٹ کا ریکارڈ کس نے توڑا؟

      امریکی بحریہ کا نیا شاہکار: ایف-35 سی کے لیے جدید طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل ’اے آئی ایم-424 میلِس‘ کی نقاب کشائی

      بیجنگ: ڈور ہینڈل کے نقص پر ٹیسلا، شیاؤمی نے 40 لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگا لیں

      بچوں کی رازداری کے قوانین کی خلاف ورزی، ٹک ٹاک امریکا کو 40 کروڑ ڈالر جرمانہ ادا کرے گی

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور معجزہ: ایلون مسک کی دماغی چپ نابینا افراد کی دنیا روشن کرسکے گی؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    شہباز شریف کی ایرانی صدر سے 45 منٹ طویل ٹیلیفونک گفتگو: چین، سعودی عرب اور ترکیہ سمیت دوست ممالک کی قیادت کا شکریہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔تقریباً پینتالیس منٹ سے زائد جاری رہنے والی اس خوشگوار اور دوستانہ گفتگو کے دوران وزیراعظم نے ایرانی قیادت کی دانشمندی اور دور اندیشی کو سراہا، جنہوں نے جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی، اور وزیراعظم کی جانب سے ایران اور امریکا کے درمیان رواں ہفتے اسلام آباد میں مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش قبول کی۔

    مع تقدمنا نحو محادثات إسلام آباد، أود أن أعرب عن خالص وعمـيق امتناننا للدول الشقيقة: جمهورية الصين الشعبية، والمملكة العربية السعودية، وجمهورية تركيا، وجمهورية مصر العربية، ودولة قطر، لما قدمته من دعمٍ قيّم وكامل الجهود من أجل التوصل إلى وقفٍ لإطلاق النار، وإتاحة الفرصة للمساعي… https://t.co/oUPBt31Lkn

    — Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 8, 2026


    وزیراعظم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے بھی اپنی تعظیم کا اظہار کیا۔صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور ایران اور امریکا کے درمیان عارضی جنگ بندی کے قیام میں پاکستانی قیادت کی کوششوں کو سراہا ۔ انہوں نے پاکستانی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئےاس بات کی بھی تصدیق کی کہ ایران اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کرے گا۔دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری تنازع کے فیصلہ کن خاتمے اور مستقل امن کے قیام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا ساتھ دینے پر برادر ممالک اور عالمی شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
    سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نےبرادر ممالک کی انمول حمایت کا اعتراف کرتے ہوئے عوامی جمہوریہ چین، سعودی عرب، ترکیہ، مصر اور قطر کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا، جنہوں نے جنگ بندی تک پہنچنے اور جامع مذاکراتی عمل کی راہ ہموار کرنے میں پاکستان کی بھرپور حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ان ممالک کی کوششوں سے ہی اس تنازع کے فیصلہ کن خاتمے کا موقع فراہم ہوا ہے۔
    شہباز شریف نے خلیج تعاون کونسل برائے عرب ریاستوں کی قیادت کی بھی تعریف کی اور کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کے حصول کے لیے ان کی مسلسل حمایت ہماری کوششوں کی کامیابی میں ایک لازمی عنصر رہی ہے۔
    وزیراعظم نے امریکا سمیت تمام دوست ممالک کی قیادتوں کو سراہتے ہوئے کہا:
    ”تمام برادر ممالک کی قیادتوں نے امن کا موقع فراہم کرنے میں بڑی حکمت اور غیر معمولی اسٹریٹجک دور اندیشی کا مظاہرہ کیا ہے۔“
    انہوں نے عالمی برادری اور تمام شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان عالمی امن کے قیام کے لیے اپنا مخلصانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔ وزیراعظم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مل کر خطے اور اس سے باہر مستقل اور پائیدار امن کو مستحکم کرنے کے لیے کام کریں۔

    Related Posts

    ایران کو چار دہائیوں کی جنگی تیاری نے تباہ ہونے سے بچایا، امریکی حملوں کے باوجود طویل جنگ کی صلاحیت برقرار: بھارتی فوجی ماہر

    مقررہ ٹارگٹ کے حصول پر ایس ڈی اوواپڈا دنیاپور محمد طاہر کو شیلڈ سے نوازا گیا

    میاں مائر میں سرکاری گلی بند، اہلِ محلہ کا فوری کارروائی کا مطالبہ

    مقبول خبریں

    ایران کو چار دہائیوں کی جنگی تیاری نے تباہ ہونے سے بچایا، امریکی حملوں کے باوجود طویل جنگ کی صلاحیت برقرار: بھارتی فوجی ماہر

    میاں مائر میں سرکاری گلی بند، اہلِ محلہ کا فوری کارروائی کا مطالبہ

        بچیوں کو بہلا پھسلا کر لے جانے کے مقدمات میں نامزدملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    اتمان لویہ جرگہ ٹوپی کی مؤثر کاوشیں، تین سال میں 611 تنازعات کے راضی نامے مکمل

    نہر سے نومولود بچے کی سر کٹی لاش برآمد ، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

    بلاگ

    صابر حسین کھوکھر — محنت، دیانت اور عزم کی روشن مثال

    مدثر عباس پاشا: سرگودھا کی صحافت کا  باوقار اور معتبر کردار

    دیر بالا پریس کلب رجسٹرڈ — میرے ادھورے خواب کی تکمیل

    منشیات کے خاتمے کا واحد حل: شعور

    ملک الحاج اعجاز حسین برہان — ہردلعزیز سماجی شخصیت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.