اسلام آباد+تہران:پاکستان میں ایران کے سفیر کی جانب سے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’جنگ روکنے کے لیے پاکستان کی مثبت اور تعمیری کوششیں اہم اور نازک مرحلے میں داخل ہو چُکی ہیں۔‘
پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ایکس پر جاری اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا کہ ’جنگ کو روکنے کے لیے نیک نیتی اور ثالثی کے تحت پاکستان کی مثبت اور تعمیری کوششیں ایک اہم اور نازک مرحلے میں داخل ہو چُکی ہیں۔‘
واضح رہے کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے ایک ثالث کے طور پر کرداد ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ کے حوالے سے بی بی سی نے انکشاف کیا تھا کہ ایران نے امریکا کے ساتھ جاری جنگ کو ’مستقل بنیادوں پر ختم کرنے‘ کے مقصد سے پاکستان کو امن تجاویز پیش کی ہیں۔
Pakistan positive and productive endeavours in Good Will and Good Office to stop the war is approaching a critical, sensitive stage …
Stay Tuned for more
— Reza Amiri Moghadam (@IranAmbPak) April 7, 2026
ارنا کے مطابق ایرانی وفد نے امریکی تجاویز کے جواب میں اپنی سفارشات پیش کر دی ہیں، جنھیں جمع کرانے سے قبل ایرانی قیادت نے تقریباً دو ہفتوں تک تفصیلی جائزے کے بعد حتمی شکل دی۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو بدھ کی صبح تک جواب دینے کی مہلت دی تھی اور ساتھ ہی خبردار بھی کیا تھا کہ اگر آبنائے ہرمز نہ کھولی گئی تو ایران کے بجلی گھروں اور پُلوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

